سوشل میڈیا

جنت مرزا کی سالگرہ، مداح عمر بٹ کو یاد کرتے رہے

Web Desk

جنت مرزا کی سالگرہ، مداح عمر بٹ کو یاد کرتے رہے

جنت مرزا کی سالگرہ، مداح عمر بٹ کو یاد کرتے رہے

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنّت مرزا کی سالگرہ کی تصاویر جاری ہوتے ہی مداح انکے سابق بوائے فرینڈ و ٹک ٹاکر عمر بٹ کو یاد کرنے پر مجبور ہوگئے۔

جنت مرزا نے گزشتہ رات اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کیں جن میں وہ سالگرہ کی مناسبت سے سجی ایک جگہ پر اپنے برتھ ڈے کیک کے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں۔

مذکورہ تصاویر میں جنت مرزا نے براؤن میکسی پہن رکھی ہے جبکہ ہاتھوں میں بریسلیٹ اور گھڑی کے علاوہ گلے اور کانوں میں ہلکی جیولری پہنی ہوئی ہیں۔

انہوں نے اپنے اس پوسٹ کے ساتھ بطور کیپشن لکھا کہ ’ مجھے میری سالگرہ مبارک ہو، میری فیملی نے مجھے یہ حسین سرپرائز دیا، الحمد اللہ میرے ارد گرد بہت اچھے لوگ موجود ہیں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ شکریہ میرے دن کو اتنا خاص بنانے کیلئے، اور کل میں گریجوئیٹ بھی ہوجاؤنگی اس لیے یہ سالگرہ میری زندگی میں بہت کچھ خاص لے کر آئی ہے۔‘

کمنٹ سیکشن میں جہاں جنت کے مداح ان کو سالگرہ کی ڈھیر ساری مبارکباد دیتے نظر آئے وہیں بعض انسٹاگرام صارفین عمر بٹ کے حوالے سے پوچھتے بھی دکھے، کسی نے پوچھا کہ ’کیا عمر بٹ سالگرہ میں آئے ہیں؟ ‘ تو کسی نے کہا کہ ’آپ کو عمر بٹ جیسا بہترین سرپرائز کوئی نہیں دے سکتا‘۔

واضح رہے کہ جنت مرزا اور عمر بٹ پاکستانی ٹک ٹاک کی دنیا کی ایک ہردلعزیز جوڑی ماننی جاتی تھی لیکن رواں سال دونوں نے اپنی راہیں جدا کرنے کا اعلان کردیا جس پر ان کے مداح مایوسی کا شکار ہیں۔

تازہ ترین