عالمی منظر

میرے پیار کی جیت، ملالہ کی شوہر کو سالگرہ پر مبارکباد

Web Desk

میرے پیار کی جیت، ملالہ کی شوہر کو سالگرہ پر مبارکباد

میرے پیار کی جیت، ملالہ کی شوہر کو سالگرہ پر مبارکباد

نوبل انعام یافتہ پاکستانی لڑکی ملالہ یوسفزئی نے اپنے شوہر عصر ملک کو ان کی سالگرہ پر انوکھے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد پیش کر دی۔

انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اور شوہر عصر کی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو میرے سب سے خاص شخص، آپ ایک ایسے حقیقی پارٹنر ہو جس کی مجھے ہمیشہ سے تلاش تھی جو آپ کی صورت میں ختم ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ آج کی دنیا میں ہر وہ شخص خوش نصیب ہے جو ہر قسم کے حالات میں آپکا ساتھ نہ چھوڑے، وقت گزرنے کے ساتھ کے ساتھ آپکو مزید پیار کرے۔آپ کے ساتھ گزارا ہوا ہر دن بہت اچھا اور فن سے بھر پور ہوتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ  میں ہمیشہ آپ سے کچھ نیا سیکھتی ہوں۔ اس کے علاوہ آج آپکا گالف میچ ہے تو وہ آپ ضرور جیتیں گے کیونکہ آپ کی سالگرہ ہے۔

واضح رہے کہ گل مکئی کے نام سے بی بی سی اردو کیلئے ڈائری لکھ کر شہرت حاصل کرنے والی ملالہ کو 2012 میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز اٹھانے پرسوات میں اسکول سے واپس آتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اور ملالہ نے 9 نومبر 2021 کو ایک چھوٹی سی تقریب میں عصر ملک سے نکاح کر لیا تھا۔

اس پر مسرت تقریب کی ویڈیوز اور تصاویر ملالہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر شیئر کی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہو گئیں تھیں۔