انفوٹینمنٹ

شاہ رخ خان سب کے قدموں میں کیوں لیٹ گئے ؟

Web Desk

شاہ رخ خان سب کے قدموں میں کیوں لیٹ گئے ؟

شاہ رخ خان سب کے قدموں میں کیوں لیٹ گئے ؟

بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’جوان‘ کی کامیابی پر رکھی گئی پریس کانفرس میں بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا فنکاروں کے قدموں میں لیٹ کر تصویر کھنچوانا سب کو حیران کرگیا۔

فلم 'جوان' 7 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنی اور اپنے وعدے کے مطابق ریلیز کے ساتھ ہی پوری دنیا میں تہلکہ مچانے میں کامیاب ہوگئی اور  یہ فلم گزشتہ تمام سپر ہٹ فلموں کے ریکارڈز توڑے ہوئے روز کی بنیاد پر ایک نیا سنگِ میل عبور کرتی نظر آرہی ہے۔

فلم کی اس شاندار کامیابی پر حال ہی میں شاہ رخ خان اور ’جوان‘ کی ٹیم نے ممبئی میں ایک ’سکسیس پریس کانفرنس‘ منقعد کی جس میں فلم کی ٹیم اور تمام فنکاروں نے شرکت کی اور میڈیا کے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیے۔

مذکورہ پریس کانفرنس کے اختتام میں ’جوان‘ کی پوری ٹیم ایک ساتھ تصویر کھنچوانے کیلئے اسٹیج پر کھڑی ہوئی تو کچھ افراد کھڑے رہے اور بعض آگے بیٹھ گئے لیکن اسی اثناء میں شاہ رخ خان کا انداز اور پوز سب کی توجہ کا مرکز  بن گیا۔

شاہ رخ خان سب سے آگے آکر لیٹ گئے اور اسی پوز میں ’جوان‘ کی ٹیم کے ساتھ تصویر بنوائی جس کو دیکھ کر ناظرین جہاں سیٹیاں بجاتے سنائی دیے وہیں کنگ خان کے ساتھی فنکار بھی پہلے حیران ہوگئے پھر  اداکار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ہنسنے لگے۔

تازہ ترین