اسکینڈلز
مائی ری، عینا آصف نے ’دیوداس‘ کا آئیکونک ڈائیلاگ چرالیا
مائی ری کی لیڈنگ اسٹار عینا آصف کی اداکاری پر تنقید کے نشتر برسنے لگے
مائی ری، عینا آصف نے ’دیوداس‘ کا آئیکونک ڈائیلاگ چرالیا
مائی ری کی لیڈنگ اسٹار عینا آصف کی اداکاری پر تنقید کے نشتر برسنے لگے
پاکستانی اداکارہ عینا آصف کی ڈرامہ ’مائی ری‘ میں اداکاری شدید تنقید کی زد میں آگئی اور ان پر ’دیوداس‘ کی نقل کا الزام بھی عائد کردیا گیا۔
ان دنوں ڈرامہ ’مائی ری‘ چرچوں میں ہے، جس میں کم عمر ’فاخر‘ اور ’عینی‘ کی شادی دکھائی گئی اور پھر عینی کے حمل کے غیر متوقع انکشاف نے ناظرین میں ایک گرما گرم بحث چھیڑ دی تھی۔
اب اس ڈرامے کی حال ہی میں نشر ہونے والی قسط میں عینا آصف کی اداکاری پر بھی ناظرین کی تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
مذکورہ سین میں عینا اپنے شوہر فاخر کے ساتھ شادی کے سبب پیش آنے والے مسائل پر لڑ رہی ہوتی ہیں اور اسی دوران ادکارہ کی اداکاری ناظر ین کو ’اوور ایکٹنگ‘ معلوم ہوئی۔
علاوہ ازیں اس سین میں عینا آصف جھگڑتے ہوئے چند ایسے ڈائیلاگز بھی اداکرتی ہیں جو ناظرین اور سامعین کو بالی وڈ کی مقبول ترین فلم ’دیوداس‘ میں شاہ رخ خان کے آئیکونک ڈائیلاگ کی نقل لگے۔
مذکورہ فلم میں دیوداس اپنی والدہ کی جانب سے کیے گئے حویلی چھوڑنے کے مطالبے پر یہ ڈائیلاگز ادا کرتا ہے کہ:
’’بابو جی نے کہا گاؤں چھوڑ دو، سب نے کہا پارو کو چھوڑ دو، پارو نے کہا شراب پینا چھوڑ دو ، آج تم نے کہہ دیا حویلی چھوڑ دو، ایک دن آئیگا وہ کہے گا دنیا ہی چھوڑ دو‘‘
اس مقبول ترین ڈائیلاگ سے ملتے جلتے ڈائیلاگز مائی ری میں شامل کیے گئے ہیں جس میں عینی فاخر سے کہتی ہے ’آج تم نے کہہ دیا پڑھائی چھوڑ دوں ، کل کہہ دو گے سانس لینا چھوڑدو‘، اور انہی نقل کیے گئے ڈائیلاگز کے باعث ناقدین عینا آصف پر تنقید کر رہے ہیں۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more
Vishal slams Vedant Agarwal’s family over alleged bail celebration
'Cocktail 2' stars turn awkward rumours into joke



