انفوٹینمنٹ

صبا قمر اتنی فِٹ کیسے؟ حسین گھنے بالوں کا راز کیا؟

Web Desk

صبا قمر اتنی فِٹ کیسے؟ حسین گھنے بالوں کا راز کیا؟

صبا قمر اتنی فِٹ کیسے؟ حسین گھنے بالوں کا راز کیا؟

اداکارہ صبا قمر کے نام سے کون واقف نہیں ، بات فیشن سینس کی ہو یا تہلکہ خیز اداکارہ کی دونوں ہی شعبوں میں صبا قمر اپنا ایک الگ ہی مقام رکھتی ہیں۔

صبا قمر ک فٹنس کے حوالے سے اکثر وبیشتر سوال کیے جاتے ہیں، اس حوالے سے وہ کہتی ہیں کہ ان کے چہرے کی جِلد بہت زیادہ خشک ہے، اس لیے وہ روزانہ خوب پانی پیتی ہیں اور جلد کو قدرتی ٹوٹکے سے موئسچرائز کرتی ہیں۔ 

وہ گلیسرین، شہد اور لیموں کا مکسچر بنا کر چہرے کا مساج کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ صبا اپنے ڈاکٹر کے مشورے کے مطابق موئسچرائزنگ کریم بھی دن کے اوقات میں استعمال کرتی ہیں۔

 صبا کے مطابق روزانہ رات سونے سے قبل وہ گلیسرین میں چند قطرے کیسٹر آئل ملا کر اپنے ہاتھوں اور پیروں کا مساج کرتی ہیں۔

 صبا بتاتی ہیں کہ وہ فٹ رہنے کے لیے روزانہ چہل قدمی کرتی ہیں، چاہے وہ کتنی بھی زیادہ تھک کر گھر واپس آئی ہوں۔

 صبا اپنے مداحوں کو مشورہ دیتی ہیں کہ میک اَپ میں چہرے پر ضرورت سے زیادہ فاؤنڈیشن نہ تھوپیں کیوں کہ اس سے جِلد خراب ہوتی ہے۔ 

اپنے حسین گھنے بالوں کا راز بتاتے ہوئے صبا قمر کہتی ہیں کہ انہوں نے ناریل، بادام اور سرسوں کے تیل کا مکسچر بنا کر رکھا ہوا ہے جو وہ ہفتے میں تین دن اپنے بالوں میں لگاتی ہیں۔

تازہ ترین