انفوٹینمنٹ

تاپسی، سوناکشی، پرینیتی اداکاری سے قبل کیا کرتی تھیں؟

Web Desk

تاپسی، سوناکشی، پرینیتی اداکاری سے قبل کیا کرتی تھیں؟

تاپسی، سوناکشی، پرینیتی اداکاری سے قبل کیا کرتی تھیں؟

بالی وڈ کی مایہ ناز اداکارائیں شوبز میں باقائدہ انٹری دینے سے قبل مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ رہے لیکن ب انہیں ایک چانس اپنی اداکارانہ صلاحتیں دکھانے کا ملا تو پھر انہوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھتے ہوئے پیچھے مُڑ کر نہ دیکھا۔

یہاں آپ کو بتاتے ہیں کہ پرینیتی چوپڑا، تاپسی پنو اور سوناکشی سنہا شوبز میں انٹری دینے سے قبل کیا کرتی تھیں؟

پرینیتی چوپڑا:

تاپسی، سوناکشی، پرینیتی اداکاری سے قبل کیا کرتی تھیں؟

بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ پرینیتی چوپڑا اداکاری سے قبل بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئی تھیں۔ پری نے وہاں کافی شاپ میں ویٹریس اور کیشیئر کی نوکری بھی کی تھی۔ اس کے بعد ممبئی میں یش راج فلم میں پرینیتی چوپڑا نے مارکیٹنگ انٹرن کی نوکری کی تھی اور یہیں ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کو پرکھا گیا۔

سوناکشی سنہا:

تاپسی، سوناکشی، پرینیتی اداکاری سے قبل کیا کرتی تھیں؟

مست نینوں والی سوناکشی سنہا ’’دبنگ‘‘ ہیروئن بننے سے قبل کاسٹیوم ڈیزائنر تھیں۔ سوناکشی نے فلم ’’میرا دل لے کر دیکھو‘‘ (2005) کے لیے کاسٹیوم بھی ڈیزائن کئے تھے۔

تاپسی پنو:

تاپسی، سوناکشی، پرینیتی اداکاری سے قبل کیا کرتی تھیں؟

نوجوان اداکارہ تاپسی پنو نے سافٹ ویئر انجنیئرنگ کی ڈگری حاصل کی تھی جس کے بعد انہوں نے بطور سافٹ ویئر ڈیلوپر نوکر بھی کی تھی۔

تاپسی نے آئی فون کے لیے ’’فونٹ سویپ‘‘ (Font Swap) کے نام سے ایک ایپلی کیشن بھی بنائی تھی جس سے آئی فون کے فونٹ کو تبدیل کیا جاسکتا تھا۔ 

تاہم بعد میں تاپسی نے ماڈلنگ اور پھر اداکاری کو اپنا کیریئر بنایا۔

تازہ ترین