انفوٹینمنٹ

طلاق کے بعد میں خود کو پہچان ہی نہیں پا رہی تھی، انجیلنا جولی

Web Desk

طلاق کے بعد میں خود کو پہچان ہی نہیں پا رہی تھی، انجیلنا جولی

طلاق کے بعد میں خود کو پہچان ہی نہیں پا رہی تھی، انجیلنا جولی

ہالی وڈ اداکارہ  اور فلم ساز انجیلنا جولی نے  اداکار براڈ پٹ سے طلاق کے بعدزندگی میں پیش آنی والی مشکلات کھل کر بتادیں۔

ماضی کی نامور جوڑی انجیلنا جولی اور براڈ پٹ جنہیں ’برینجلینا’  کا نام بھی سے بھی جانا جاتا تھا 2005ء میں فلم مسٹر اینڈ مسز کی شوٹنگ کے دوران اپنی محبت سے خوب چرچوں میں آگئے۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ نے براڈپٹ سے طلاق کے بعد پہلی بار بات کرتے ہوئے بتایا کہ’میں قسمت کے بارے میں نہیں جانتی، لیکن اتنا ضرور کہہ سکتی ہوں کہ میں اب واپس خود کو حاصل کررہی ہوں، کیوں کہ میں کھو چکی تھی’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ اس طلاق نے مجھے بکھیر دیا تھا۔ میرا رشتہ بریڈ سے ختم ہوچکا تھا، جب ہم الگ ہوئے تو میں خود کو پہچان ہی نہیں پا رہی تھی، میں بہت زیادہ ٹوٹ چکی تھی، لیکن میں نے اس تجربے سے بہت کچھ سیکھا۔‘

البتہ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ ’ان کے بکھر جانے کی وجہ صرف بریڈپٹ سے طلاق نہیں تھی بلکہ وہ اپنی صحت سے متعلق بھی کافی مسائل سے دوچار تھیں’۔ 

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایک موقع پر اداکار بریڈپٹ نے بھی نیو یارک ٹائمز کو دیے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا تھا کہ انجلینا سے طلاق کے بعد وہ منشیات کی عادت کو ختم کرنے کی کوشش میں لگے رہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ  انجلینا جولی نے براڈ پٹ سے اپنی محبت کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے 2012 ء میں منگنی کی تھی  اور  2014 میں دونوں کی شادی ہوگئی۔

انکے 6 بچے بھی ہیں، جن میں سے تین کو انہوں نے گود لیا تاہم 2016 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی جبکہ اس سے اگلے سال میں طلاق کے ساتھ دونوں کا 12 سالہ تعلق ختم ہو گیا۔