اسکینڈلز

ٹوئنکل اور اکشے کی شادی میں ’عامر خان‘ کا اہم کردار، ماجرا کیا ؟

فلم کی ناکامی نے اکشے کمار کی زندگی میں شہنائیاں بجوادیں

Web Desk

ٹوئنکل اور اکشے کی شادی میں ’عامر خان‘ کا اہم کردار، ماجرا کیا ؟

فلم کی ناکامی نے اکشے کمار کی زندگی میں شہنائیاں بجوادیں

ٹوئنکل اور اکشے کی شادی میں ’عامر خان‘ کا اہم کردار، ماجرا کیا ؟

بالی وڈ کی اسٹار جوڑی  ٹوئنکل کھنہ اور  اکشے کمار کی ازدواجی زندگی سے بھارتی اداکار عامر خان کی ناکامی کا گہرا تعلق نکل آیا۔

7 جنوری 2000 کو ریلیز ہونے والی عامر خان کی فلم ’میلہ‘ وہ خاص فلم ہے جس کے سبب اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی زندگی میں ایک بہت بڑا موڑ آیا۔

فلم ’میلہ‘ میں عامر  خان اور ان کے بھائی فیصل خان ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے جبکہ اس فلم میں بطور ہیروئن ٹوئنکل کھنہ کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

اس فلم میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والی ساری خوبیاں موجود تھیں لیکن پھر بھی یہ فلم کوئی خاص کمائی نہیں کرسکی اور باکس آفس پر ناکام قرار پائی۔

فلم کی ناکامی کی ایک وجہ یہ بھی ہوسکتی ہے کہ اگر یہ فلم کامیاب ہوجاتی تو  شاید ٹوئنکل کھنہ اور اکشے کمار ایک گھر میں نہیں بلکہ الگ الگ گھروں میں زندگی بسر کر رہے ہوتے۔

دراصل اکشے کمار سال 2000 کے آس پاس ٹوئنکل کھنہ کو اپنا دل دے بیٹھے تھے اور ٹوئنکل کی فلم ’میلہ‘ کی ریلیز سے قبل ہی ان کو شادی کی پیشکش بھی کردی تھی۔

دونوں نے زندگی کے اس اہم فیصلے کو فلم ’میلہ‘ سے منسلک کردیا اور دونوں میں یہ شرط لگی کہ اگر فلم کامیاب ہوگئی تو دونوں شادی کا فیصلہ ترک کردیں گے لیکن اگر فلم فلاپ ہوگئی تو دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق میلہ فلم 18 کروڑ روپے میں بنی تھی اور 25 کروڑ روپے ہی کما سکی تھی ۔

اس فلم کو لیکر فلم کی کاسٹ اور ڈائیریکٹر سب ہی بہت پُر امید تھے لیکن ان کی امیدوں پر پانی اکشے کی محبت پھیر گئی اور یہ فلم فلاپ ہوگئی جس کے سبب ’میلہ‘ تو میلہ نہ لوٹ سکی لیکن اکشے ضرور زندگی اہم بازی جیت گئے اور شرط کو پورا کرتے ہوئے دونوں نے شادی کا فیصلہ لے لیا۔

ٹوئنکل کے بعد اکشے کمار  نے اپنی محبت کی والدہ اور اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کے پاس شادی کیلئے ہاتھ مانگنے گئے جہاں ڈمپل نے بھی اکشے کے سامنے ایک شرط رکھ دی۔ 

خبروں کے مطابق ڈمپل نے اکشے سے کہا کہ انہیں شادی کرنے سے پہلے تقریبا ایک سال لیو ان ریلیشن شپ میں رہنا ہوگا اور اگر اس کے بعد ان کے درمیان چیزیں ٹھیک رہیں تو وہ آگے بڑھیں گے ۔ 

اکشے اور ٹوئنکل نے ماں ڈمپل کپاڈیا کی بات مان لی اور لو ان میں رہنے کے بعد دونوں نے 17 جنوری 2001 کو دھوم دھام سے شادی کرلی ۔

ٹوئنکل اور اکشے کی زندگی میں پہلے  بیٹے کی پیدائش 2002 میں ہوئی تھی جبکہ بیٹی نیتارا 2012 میں پیدا ہوئی۔

تازہ ترین