اسکینڈلز
ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ کے گارڈز نے مجھے دھکے دیے، شلپا شیٹی
ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ کے گارڈز نے مجھے دھکے دیے، شلپا شیٹی
مشہور و معروف بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ہالی ووڈ کے معروف اداکار آرنلڈ شوازینگر کے باڈی گارڈز نے ان کے سامنے ہی دھکا مارا تھا ۔
حال ہی میں انہوں نے 22 ستمبر 2023کو اپنی نئے فلم سکھی کے ریلیز ہونے کے بعد اداکارہ شہناز گل کے پروگرام میں شرکت کی ۔
اس دوران ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پہلے میں اپنے مداحوں سے ایک فاصلہ بنائے رکھتی تھی لیکن جب آرنلڈ کے گارڈ نے دھکا مارا تو سمجھ گئی کہ ایک مداح کو کس قدر برا محسوس ہوتا ہے جب اس کا من پسند ہیرو یا ہیرؤن ان سے ایسا ناروا سلوک کرے۔
ماضی کے قصے کا ذکر آتے ہی شلپا شیٹی نے میزبان شہناز گل کے اصرار کرنے پر پورا واقعہ سنا دیا۔ شلپا کہنے لگیں کہ ایک تقریب کیلئے میں اور شوہر راج کندرا بیرونِ ملک میں موجود تھے تو ہوٹل میں ، میں نے ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ کو دیکھا تو ان کیساتھ تصویر بنوانے کیلئے میں تڑپنے لگی۔
اپنے جذبات کو کنٹرول نہ کر پانے کی صورت میں ان کے پاس بھاگتی ہوئی گئی لیکن ان کے گارڈ نے مجھے دھکا مار دیا اور ملنے نہ دیا۔
اس عمل پر شوہر راج کو بے انتہا غصہ آگیا اور ان کے گارڈز کے پاس جا کر کہا کہ وہ میری بیوی اور انڈین اداکارہ ہیں صرف آرنلڈ کیساتھ تصویر بنوانا چاہ رہی تھیں اور آپ کیسے ایک خاتون کیساتھ اس طرح پیش آ سکتے ہیں۔ یہ الفاظ سننے کے بعد بھی باڈی گارڈز نے ان سے ملنے نہ دیا جس پر میرا دل ٹوٹ گیا۔
بہرحال کچھ وقت بعد مجھے معلوم ہوا کہ میں اور آرنلڈ ایک ہی تقریب میں مدعو ہیں لٰہذا جب اگلے دن میری ان سے تقریب میں ملاقات ہوئی تو ان سے کہا کہ میں مشہور انڈین اداکارہ ہوں، آپ کیساتھ تصویر بنوانے کی خواہش رکھتی ہوں تو یہ الفاظ سن کر انہوں نے میرے ساتھ آخر کار تصویر بنوا ہی لی۔
مزید خبریں
-
’خودکشی کے خیالات آتے تھے‘ یوزویندر چہل کا طلاق کے بعد انکشاف
-
ایمان خان کیساتھ بیٹھا شخص کون؟ نئی بحث چھڑ گئی
-
بپاشا باسو کی کترینہ سے پرانی چپقلش نئی بحث چھیڑ گئی
-
فہد مصطفیٰ پر فوٹوگرافر عمر سعید کے سنگین الزامات
-
علیزے شاہ کا منسا ملک کیخلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر
-
جسٹن ٹروڈو اور کیٹی پیری کے درمیان رومانوی تعلقات کی افواہیں
-
سنجے کپور کی اہلیہ پریا کی انسٹاگرام میں بڑی تبدیلی
-
سلمان خان کی باڈی گارڈ ’شیرا’ سے شادی؟ یاسر حسین کا طنزیہ ردعمل
-
روبینہ اشرف کا علیزے شاہ سے متعلق منفی تبصرہ وائرل
-
منسا ملک کی علیزے کو جان سے مارنے کی دھمکی؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together



