بھارتی مداحوں نے احد رضا میر کی سالگرہ کو خاص کیسے بنایا ؟
پاکستانی اداکار احد رضا میر کی سالگرہ کے موقع پر بھارتی بچوں نے انوکھے انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دے ڈالی۔
پاکستانی ڈرامہ ’یقین کا سفر‘ میں ’ڈاکٹر اسفند یار‘ کا کردار باخوبی نبھانے والے اداکار احد رضا میر 29 ستمبر کو اپنی سالگرہ مناتے ہیں اور رواں سال وہ 30 سال کی عمر کو جا پہنچے ہیں۔
رواں سال ان کی سالگرہ کے موقع پر جہاں ان کے پاکستانی پرستاروں نے مختلف انداز میں انہیں مبارکباد دی وہیں بھارتی مداح بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے اپنے ’احد بھائیا‘ کی سالگرہ پر کھانے کے ڈبے تقسیم کیے۔
علاوہ ازیں احد رضا میر کے مداحوں کی جانب سے درخت بھی لگائے گئے اور چھوٹے بچوں کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی گئی جس میں وہ ہاتھوں میں ایک پوسٹر تھامے ہوئے ہیں اور اس پوسٹر پر ’ ہیپی برتھ ڈے احد بھائیا’ درج ہے اور بچے اسی جملے کو کہتے سنائی بھی دے رہے ہیں۔
احد رضا میر نے اپنے بھارتی مداحوں کی جانب سے ملنے والی اس محبت کا جواب محبت سے ہی دیتے ہوئے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ’ آپ کا بہت شکریہ، یہ میری زندگی میں آج تک ملنے والے تمام تحفوں میں سب سے بہترین تحفہ ہے۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ اس دنیا کو بہتر بنانے کیلئے آپ سب نے اپنا کردار ادا کیا ہے جس پر آپ سب کا شکر گزار ہوں۔‘
-
اسکینڈلز 5 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 7 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام