شہباز سے منگنی ٹوٹنے کے بعد خودکشی کی کوشش کی، آئمہ بیگ
شہباز سے منگنی ٹوٹنے کے بعد زندگی ختم کرنی چاہی، آئمہ بیگ
پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے منگیتر شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے اور اسکے بعد متعدد تنازعات کا شکار ہوجانے کے سبب خودکشی کی کوشش کرنے کا انکشاف کردیا۔
آئمہ بیگ نے حال ہی میں ایک انٹر ویو میں اپنی نجی و پروفیشنل لائف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’ماضی میں ایک ساتھ اتنے سارے مسائل میری زندگی میں آکھڑے ہوئے تھے کہ میرے ذہن میں راہِ نجات خودکشی ہی تھی۔‘
گلوکارہ نے بتایا کہ ’میں شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے اور پھر برطانوی ماڈل کے الزامات کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی تھی اور اس صورتِ حال سے تنگ آکر میں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی کیونکہ میں زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’ان تنازعات کے سبب ناصرف میں بلکہ میری فیملی اور دوست بھی ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے، وہ سب بھی لوگوں کے منفی ردِعمل برداشت کر رہے تھے پر مجھ سے کوئی ایک لفظ نہیں بولتا تھا، لیکن میں ان کی آنکھوں میں دیکھ کر یہ سمجھ جاتی تھی کہ یہ بھی میر ی طرح بہت کچھ برداشت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’ جس وقت میں اپنی زندگی ختم کرنے کے در پے تھی تو میرے والد میرے پاس آئے اور مجھ سے کہا کہ ’بیٹا عمرے پر چلیں؟ ‘ ، یہ میرا چوتھا عمرہ تھا لیکن میں الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی کہ یہ عمرہ کتنا مختلف تھا اس نے مجھے بہت سکون پہنچایا۔‘
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی