انفوٹینمنٹ

’فیری ٹیل ویڈنگ‘، ماہرہ خان کی شادی کی نئی تصاویر

Web Desk

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور بزنس مین سلیم کریم کی شادی کے یادگار و پُرمسرت لمحات کی چند نئی تصاویر بھی جاری کردی گئیں۔

ماہرہ خان رواں ہفتے مری کے فائیو اسٹار ہوٹل ’پرل کانٹینینٹل بھوربن‘ میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اس شادی کی پہلی جھلک ان کی منیجر انوشے طلحہ خان نے جاری کی جس کے بعد ان کے بھائی حسان خان نے ماہرہ کی عروسی جوڑے میں ملبوس سلیم کریم سے ملتے ہوئے مختصر ویڈیو شئیر کی۔

ماہرہ کی شادی کی مختصر ویڈیوز دیکھنے کے بعد ان کے مداحوں کو شادی کے دیگر لمحات اور ماہرہ خان کے برائیڈل لُک کو مزید واضح طور پر دیکھنے کی چاہ تھی جس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اداکارہ نے ایک روز بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر اور ایک منٹ 17 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو بھی جاری کردی۔

مذکورہ ویڈیوز اور تصاویر میں ماہرہ خان کے بیٹے ازلان، بھائی حسن خان کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ جذبات سے بھرپور کئی لمحات بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

اب گزشتہ روز  شادی کی فوٹوگرافی اور ویڈیوگرافی کی زمہ داری سنبھالنے والی فوٹوگرافر ایزاہ شاہین ملک نے اپنے انسٹاگرام پیج ’پکٹوریزا‘ پر شادی کی مزید تصاویر جاری کی ہیں۔

ماہرہ خان کی شادی کے یادگار لمحات یہاں دیکھیں:

تازہ ترین