انفوٹینمنٹ

شاہ رخ خان، جان ابراہیم، رنویر سنگھ اداکاری سے قبل کیا کرتے تھے؟

Web Desk

شاہ رخ خان، جان ابراہیم، رنویر سنگھ اداکاری سے قبل کیا کرتے تھے؟

شاہ رخ خان، جان ابراہیم، رنویر سنگھ اداکاری سے قبل کیا کرتے تھے؟

بولی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان بچپن سے ہی اداکار بننا چاہتے تھے۔ شاہ رخ کی والدہ نے انہیں کبھی مالی مشکل میں پڑنے نہیں دیا۔

ممبئی فلم نگری میں قسمت آزمائی کے دوران ایسا وقت بھی تھا جب کنگ خان کے پاس پیسے نہیں تھے، اس لیے انہوں نے کنسرٹس میں بطور اٹینڈنٹ کام کیا۔

نوجوان نسل کے چلبلے اور پھرتیلے ہیرو رنویر سنگھ آج بولی وڈ انڈسٹری میں جانے مانے اداکار ہیں۔ اداکار بننے سے قبل رنویر سنگھ مختلف ایڈ ایجنسیز کے لیے بطور کاپی رائٹر کام کیا کرتے تھے۔ 

رنویر نے پہلے ایک چھوٹی ایڈ ایجنسی کے لیے اشتہارات لکھے اور پھر جلد ہی انہیں اپنی تخلیق لکھائی کی بدولت بڑی ایجنسی میں نوکری مل گئی۔ تاہم قسمت نے رنویر کو موقع دیا کہ انہوں نے یش راج فلمز کی فلم ’’بینڈ باجا بارات‘‘ کے لیے آڈیشن دیا جسے پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا نے پسند کرلیا۔

ایکشن ہیرو جان ابراہم کی سپاٹ اداکاری کے پیچھے اہم بات یہ ہے کہ انہیں کبھی اداکار بننا ہی نہیں تھا۔ 

ایم بی اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد جان ابراہم نے ایڈ ایجنسی میں بطور میڈیا پلانر نوکری کرلی تھی۔ اسی دوران انہیں ماڈلنگ کی پیشکش ہوئی اور پھر یوں انہیں فلم میں کام کرنے کا موقع بھی مل گیا۔ 

اب ایم بی اے والی سوچ کا استعمال کرتے ہوئے جان ابراہم اپنی ہر دوسری فلم کے مشرکہ پروڈیوسر ہوتے ہیں اور صرف ایکشن فلموں میں ہی کام کرتے ہیں تاکہ کم سے کم اداکاری کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پیسہ کمایا جاسکے۔

تازہ ترین