اسکینڈلز

رانی مکھرجی اور گوندا کا معاشقہ جس نے طوفان برپا کردیا

Web Desk

رانی مکھرجی اور گوندا کا معاشقہ جس نے طوفان برپا کردیا

رانی مکھرجی اور گوندا کا معاشقہ جس نے طوفان برپا کردیا

بالی وڈ اداکار کم و بیش ہی اپنی فلموں کی کامیابی کے باعث  خبروں کی زینت بنتے ہیں لیکن اسکینڈلز کی زد میں آنے پر بالی وڈ ستارے شہ سرخیوں میں آجاتے ہیں۔

ماضی میں رانی مکھرجی اور گوندا کے ایک اسکینڈل نے خوب تہلکہ مچایا تھا، 90ء کی دہائی میں جب بولی وڈ اداکار گووندا اپنے کیریئر کے عروج پر تھے، ایک صحافی نے انہیں اداکارہ رانی مکھرجی کے ساتھ ہوٹل کے ایک کمرے میں دیکھ لیا اور اگلے روز یہ اسکینڈل بھارتی میڈیا پر چھایا ہوا تھا۔

 گووندا اوررانی مکھرجی کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے تھے اور بیرون ممالک شوٹنگز کے دوران وہ ایک دوسرے کے قریب آئے۔

 ان کے معاشقے کی خبریں تو گردش میں تھیں لیکن اس اسکینڈل سے گووندا کی ازدواجی زندگی میں بھونچال آ گیا کہ وہ پہلے سے سنیتا آہوجا کے ساتھ شادی شدہ بھی تھے۔

اس اسکینڈل کے بعد گووندا اور رانی مکھر جی کے معاشقے کی نت نئی تفصیلات کھوج کر سامنے لا رہا تھا کہ اسی دوران ایک انٹرویو میں رانی مکھرجی نے ایسا بیان دے ڈالا کہ جس نے جلتی پر تیل کا کام کیا۔

رانی نے کہا کہ ’مجھے معلوم ہے کہ میرا تعلق گووندا کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے لیکن میں اتنا کہوں گی کہ اس دنیا میں گووندا جیسا عمدہ دوست اور ایک ہمدرد ملنا مشکل ہے۔‘

گووندا کی اہلیہ سنیتا جو اس اسکینڈل پر پہلے ہی بہت دل گرفتہ تھی، رانی کے اس بیان پر انہوں نے گووندا کا گھر چھوڑ کر اپنے ماں باپ کے گھر جانے کا فیصلہ کر لیا تاہم وقت گزرتا گیا، گووندا اور سنیتا میں صلح ہوئی اور دونوں نے اپنے ازدواجی تعلق کو پہلے سے زیادہ مضبوط کرنا شروع کیا۔