پاکستان

میں بھاگتے ہوئے لندن نہیں جاتا، شہباز شریف

Web Desk

میں بھاگتے ہوئے لندن نہیں جاتا، شہباز شریف

میں بھاگتے ہوئے لندن نہیں جاتا، شہباز شریف

سابق وزیراعظم شہباز شریف نے دورانِ پریس کانفرنس کہا ہے کہ میں بھاگا بھاگا لند ن نہیں جاتا ۔

اس وقت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر مسلم لیگ ن کے اہم رہنما و سابق وزیراعظم شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن لاہور میں کی گئی حالیہ پریس کانفرنس کا کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے ۔

جس میں ایک صحافی ان سے پوچھتا ہے کہ جناب آپ نواز شریف کے بلاوے پر بھاگتے بھاگتے لندن کیوں روانہ ہو جاتے ہیں؟ اس سوال کا جواب دینے سے پہلے شہباز شریف قہقہ لگا کر ہنسے پھر کہا کہ نہیں جی میں بھاگتا بھاگتا نہیں بلکہ جہاز کے زریعے سے لندن جاتا ہوں۔

اس کے علاوہ نواز شریف کی واپسی پر ان کا کہنا تھا کہ یہ سوال بار بار نہیں پوچھنا چاہیے کہ نواز شریف آ رہے ہیں یا نہیں؟ ان کی واپسی میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں اور قانونی ماہرین نے نوازشریف کو وطن واپسی کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے، وہ 21 اکتوبر کو آئیں گے اور مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ 16 ماہ میں مسائل کے حل کی جان توڑ کوشش کی ،موٹرسائیکل کےسستے پیٹرول کیلئے مطالبہ آئی ایم ایف نے نہیں مانا۔

 آئی ایم ایف کے سامنے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے بہرحال گھبرانے کی ضرورت ہونے  نہیں اچھا وقت آنے والا ہے۔

تازہ ترین