انفوٹینمنٹ

5 سال بعد، پوجا بھٹ اور علی عظمت پھر ایک ساتھ ؟

علی عظمت دورانِ کانسرٹ پوجا بھٹ کو دیکھ کر گنگنانے لگے

Web Desk

5 سال بعد، پوجا بھٹ اور علی عظمت پھر ایک ساتھ ؟

علی عظمت دورانِ کانسرٹ پوجا بھٹ کو دیکھ کر گنگنانے لگے

5 سال بعد، پوجا بھٹ اور علی عظمت پھر ایک ساتھ ؟

پاکستانی گلوکار علی عظمت اور بھارتی اداکارہ پوجا بھٹ کی ملاقات کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

حال ہی میں پوجا بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں انہیں علی عظمت کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ ’ اور 5 سال بعد زندگی نے ہمیں پھر ایک دوسرے سے ملوا دیا ۔‘

پوجا بھٹ نے اس تصویر کے علاوہ انسٹاگرام اسٹوری پر چند ویڈیوز بھی جاری کیں جو علی عظمت کے دبئی کانسرٹ کی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے جاری کی گئیں ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’علی عظمت اسٹیج پر پرفار م کرتے ہوئے اپنا رخ پوجا بھٹ کے کیمرے کی جانب کر لیتے ہیں اور اشارہ کرتے ہوئے اپنا گانا گاتے ہیں۔

5 سال بعد، پوجا بھٹ اور علی عظمت پھر ایک ساتھ ؟

علی عظمت اس ویڈیو میں اپنا مقبول ترین گانا ’گرج برس‘ گاتے سنائی دے رہے ہیں جبکہ ان کے کانسرٹ میں شریک ان کے متوالے گانے کے ساتھ ساتھ جھوم رہے ہیں۔