فیشن

درِ فشاں کی موتیوں جڑے لباس میں دلکشی کی انتہا

Web Desk

درِ فشاں کی موتیوں جڑے لباس میں دلکشی کی انتہا

درِ فشاں کی موتیوں جڑے لباس میں دلکشی کی انتہا

پاکستانی اداکارہ درِ فشاں نے ’لکس اسٹائل ایواڈز‘ میں موتیوں جڑّے دلکش لباس میں حسن کے جلوے بکھیر دیے۔

چند روز قبل ایکسپو سینٹر کراچی میں لکس اسٹائل ایوارڈز 2023 کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے ستاروں نے شرکت کی، تاہم اس تقریب میں درِ فشاں کے مغربی طرز کے لباس کے بہت چرچے ہوئے۔

درِ فشاں نے اس تقریب کے شایانِ شان ایک سفید گاؤن پہنا جس پر اوپر سے پہنی گئی آستین مکمل طور پر سفید موتیوں سے ڈھکی ہوئی ہے۔

اداکارہ کا یہ دلکش لباس پاکستانی کلاتھنگ برانڈ ’اعلان‘ کا شاہکار ہے اور اس کی خوبصورتی کی اہم وجہ اس پر جڑے سفید موتی ہی ہیں۔

درِ فشاں کا یہ لباس سادہ ہونے کے باوجود بے حد جاذبِ نظر معلوم ہورہا ہے اور موتیوں کی چمک نے اس گاؤن کی سادگی کو رونق بخش دی ہے۔

اپنے لباس کی مناسبت سے اداکارہ نے بھاری جیولری کے بجائے کانوں میں چھوٹے نگ والے بُندے پہنے ہیں جبکہ اپنے میک اپ اور ہیئراسٹائل کو بھی بہت سادہ رکھا ہے۔

درِ فشاں کی دلکشی سے لبریز تصاویر یہاں دیکھیں: