انفوٹینمنٹ

عثمان مختار کنواری حسیناؤں کے ’لکی چارم‘ قرار

Web Desk

عثمان مختار کنواری حسیناؤں کے ’لکی چارم‘ قرار

عثمان مختار کنواری حسیناؤں کے ’لکی چارم‘ قرار

پاکستانی اداکار ہ ماہرہ خان کی شادی نے عثمان مختار کی جادوئی قسمت اور کنواری اداکاراؤں کیلئے’لکی چارم‘ ہونے کی پھر سے تصدیق کردی۔

ماہرہ خان نے ماہِ اکتوبر کے آغاز میں سلیم کریم سے شادی کی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی شادی کروانے کا سہرا اداکار عثمان مختار کے سر باندھا جانے لگا۔

ماہرہ خان سے قبل سارہ خان کی شادی کا سہرا بھی عثمان مختار کے سر باندھا گیا تھا اور اس کی وجہ یہ ہے کہ اداکار کے حوالے سے یہ بات عام ہوگئی ہے کہ وہ جس بھی اداکارہ کے ساتھ کام کرتے ہیں اس کی شادی ہوجاتی ہے۔

عثمان مختار نے فروری 2019 میں خوبرو اداکارہ نیمل خاور کے ساتھ ڈرامہ ’انا‘ میں کام کیا اور اسی سال 25 اگست کو اداکارہ نے حمزہ علی عباسی سے شادی کرلی۔

ایک سال بعد مارچ 2020 میں عثمان مختار اداکارہ سارہ خان کے ساتھ ڈرامہ ’ثبات‘ میں جلوہ گر ہوئے اور یہاں بھی ان کا جادو چل گیا اور جولائی 2020 میں سارہ اور فلک شبیر کی اچانک شادی نے سب کو حیران کردیا۔

اگست 2021 میں عثمان مختار اپنی جادوئی قسمت کے ساتھ ڈرامہ ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے اور اس ڈرامے میں ان کے ساتھ دو حسیناؤں نے کام کیا ماہرہ خان اور کبریٰ خان۔

اب چند روز قبل ماہرہ خان کی شادی نے بھی عثمان مختار کے کنواری حسیناؤں کا ’لکی چارم‘ ہونے کی پھر تصدیق کردی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین اس اتفاق پر بے حد حیرانی کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں جبکہ متعدد صارفین اپنی پسندیدہ کنواری حسیناؤں کے ساتھ عثمان کو کام کرنے کی درخواست کر رہے ہیں تاکہ ان کی بھی شادی ہوجائے۔