اسکینڈلز

بابرہ شریف کا دبئی کے شیخ سے معاشقہ؟

Web Desk

بابرہ شریف کا دبئی کے شیخ سے معاشقہ؟

بابرہ شریف کا دبئی کے شیخ سے معاشقہ؟

پاکستان کی نامور ماڈل و اداکارہ بابرہ شریف کو اگر ان کے دور کی بڑی فنکارہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ ان کی شہرت اور مقبولیت کسی طرح بھی اس وقت کی مقبول ترین اداکارائوں زیبا، شبنم، دیبا، شمیم آراء وغیرہ سے ہرگز کم نہ تھی۔

 ابتدا میں جب یہ فنکارہ ایک واشنگ پائوڈر کے کمرشل میں دکھائی دی تھی تو دیکھنے والوں نے تو کہا، خود بابرہ شریف نے بھی ہرگز یہ نہ سوچا ہوگا کہ وہ پاکستانی فلموں کی سپر اسٹار بننے جارہی ہے۔ تاہم اس کمرشل نے بابرہ شریف کو ایک جانی پہچانی ماڈل ضرور بنادیا تھا۔

شوبزنس کی دنیا میں شاید ہی کوئی فنکار ایسا ہو جسے کسی بھی اسکینڈل کا سامنا نہ کرنا پڑا ہو۔

کامیابی سے ہمکنار ہونے والی لاجواب فنکارہ  بابرہ شریف کو بھی دبئی کے شیخ سے معاشقے اور اداکار شاہد سے شادی جیسے اسکینڈل کا سامنا کرنا پڑا۔

گو کہ شاہد سے ان کی شادی کوئی اسکینڈل تو نہیں تھی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی کیونکہ شاہد اس سے قبل زمرد اور عشرت چوہدری سے بھی شادی کرچکے تھے یا کم از کم شادی کی خبروں میں ضرور رہ چکے تھے۔

 بابرہ شریف کے اچانک فلم انڈسٹری سے غائب ہونے کی وجہ بھی آج تک کسی کی سمجھ میں نہیں آئی ہے۔ بابرہ نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ اپنے عروج کے دور میں ہی کرلیا جس کا فلم انڈسٹری کو بہت نقصان برداشت کرنا پڑا۔

کریکٹر رولز کرنے کے لئے وہ کبھی آمادہ نہ ہوسکیں، ورنہ شاید اب بھی فلموں اور ڈراموں میں مصروف نظر آتیں۔