وائرل اسٹوریز
مادھوری ڈکشت کا ’واٹ جھمکا’بازی لے گیا
مادھوری ڈکشت کا ’واٹ جھمکا’بازی لے گیا
بالی وڈ فلم نگری کی ’دھک دھک گرل’ مادھوری ڈکشت کی عالیہ اور رنویر کے گانے ’واٹ جھمکا’ کے بخار میں مبتلا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارت کے بعد پاکستان سمیت پوری دنیا میں مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑنے والا بالی وڈ فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی’ کا گانا ’واٹ جھمکا’ نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے۔
پاکستانی حسینائیں ہوں یا بھارتی، ہر کوئی ’واٹ جھمکا’ میں اپنے منفرد انداز سے حصہ ڈالتا دکھائی دے رہا ہے۔
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کے گانے ’واٹ جھمکا’ کے متوالوں کی فہرست میں ایک نیا اضافہ بھی ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بالی وڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشت کو واٹ جھمکا پر جاندار رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
گلابی لباس میں ملبوس اداکارہ کے جاندار ڈانس اسٹیپس کو دیکھ کر شائقین ایک لمحے کیلئے ماضی میں کھوگئے ۔
56 سالہ اداکارہ کے رقص نے نوجوان حسیناؤں کو مات دے کر یہ بات ثابت کردی کہ وہ آج بھی واقعی ڈانسنگ کوئین ہیں ۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی، صارفین کی جانب سے مادھوری کیلئے ڈھیروں تعریفی الفاظ کے ساتھ انکے رقص کو خوب پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ مادھوری نے 1984 میں اپنی اداکارانہ زندگی کا آغاز ’ابودھ’ ڈرامہ سے کیا لیکن انہیں حقیقی شہرت 1988 میں بننے والی ایکشن رومانوی فلم ’تیزاب’ سے ملی۔
بعد ازاں وہ شہرت کے زینے چڑھتی بالی وڈ کی قابل ذکر فلم کمپنیوں کی فلموں میں مرکزی کردار کرتی چلی گئی۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment
Khloé Kardashian shares honest take on body transformation: ‘No magic’



