خلیل الرحمان قمر ماہرہ کی شادی میں کیوں نہیں گئے؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف لکھاری خلیل الرحمان قمر نے حسین اداکارہ ماہر ہ خان کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی بڑی وجہ بتا دی۔
حال ہی میں خلیل الرحمان قمر نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے نجی، پروفیشنل اور معاشرے کو درپیش کئی ایک مسائل پر بے باک انداز میں گفتگو کی۔
انٹرویو کی ابتداء میں ہی ان سے سوال پوچھا گیا کہ حال ہی میں اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی محبت سلیم کریم سے دوسری شادی کر لی ہے مگر اس پروقار تقریب میں آپ نظر نہیں آئے۔جس پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے ماہرہ خان نے بلایا ہی نہیں اور اگر وہ مجھے بلاتی تو بھی اْس کی شادی شرکت نہیں کرتا ۔
یہی نہیں اس نے میرے لیے ماضی میں جو ٹوئٹ کر کے بڑی غلطی کر لی ہے، اگر اسے میری رائے سے کوئی مسئلہ تھا تو مجھ سے رابطہ کر لیتی تو میں اسے دلائل دے سکتا تھا۔
یاد رہے کہ ماضی میں ایک ٹی وی پروگرام میں بیٹھے خلیل الرحمان قمر نے عورت مارچ کی مخالفت کرتے ہوئے ماروی سرمد کیخلاف سخت زبان استعمال کی ۔ جس پر ماہرہ خان سمیت دیگر شوبز شخصیات نے ان پر تنقید کی۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اپنی شادی کے لیے پاکستان کے شمالی علاقہ جات کا انتخاب کیا، سفید تھیم پر مبنی شادی کی پُروقار اور شاہانہ شادی کی تقریب کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے رہے۔
اس دن انہوں نے ڈیزائنر فراز منان کے سفید لہنگے میں ہلکی جیولری کے ساتھ وہ حد درجہ خوبصورت لگ رہی تھیں، اداکارہ کا میک اپ بابر ظہیر نے کیا۔
شادی کی تقریب کے دل چھو لینے والے مناظر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تو پاکستانی اور بھارتی فنکاروں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ ماہرہ خان کو شادی کی ڈھیروں ڈھیر مبارک دی۔
-
بالی ووڈ 45 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 53 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب