انفوٹینمنٹ

اذان سمیع کا اپنے موٹاپے کے متعلق ہوشربا انکشاف

اذان سمیع نے ’ایٹنگ ڈس آرڈر‘ پر لب کشائی کردی

Web Desk

اذان سمیع کا اپنے موٹاپے کے متعلق ہوشربا انکشاف

اذان سمیع نے ’ایٹنگ ڈس آرڈر‘ پر لب کشائی کردی

اذان سمیع کا اپنے موٹاپے کے متعلق ہوشربا انکشاف

معروف گلوکار عدنان سمیع کے بیٹے و گلوکار اور اداکار اذان سمیع خان نے ماضی میں اپنے بڑھتے ہوئے وزن اور زیادہ کھانے کی بیماری کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔

حال ہی میں اذان سمیع نے ایک انٹرویو میں اپنی نجی اور پروفیشنل زندگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے اپنے والد سے تعلقات بہت اچھے نہیں تھے۔

انہوں نے اپنی ایک لت کے حوالے سے بتایا کہ ’ جب میں 22 سال کا تھا تب میری بیٹی پیدا ہوئی اور میں ان دنوں موٹاپے کا شکار تھا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’میرا وزن 140 کلو گرام سے بھی زیادہ تھا، میں اسٹور سے ٹراؤزر  نہیں خریدتا تھا، میری الماری میں صرف شلواریں موجود تھیں کیونکہ مجھ پر کچھ اور فٹ ہی نہیں ہوتا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ’میں لمبے عرصے تک ’ایٹنگ ڈس آرڈر‘  کا شکار رہا جس کے سبب میرا وزن حیران کن حد تک بڑھ گیا تھا، میرے موٹاپے کی وجہ میری ایک عادت تھی اور وہ یہ کہ میں چاہے خوش ہوں یا رنجیدہ دونوں ہی صورتوں میں میری پہلی خواہش ہوتی تھی کہ میں اکیلے کمرے میں بیٹھ کر صرف کھاتا رہوں‘۔ 

انہوں نے کہا کہ ’جیسے دنیا میں دیگر بیماریاں یا نشے ہیں ویسے ہی کھانا کھاتے رہنے کی خواہش کا پیدا ہونا بھی ایک عام بیماری ہے لیکن ہم اس بارے میں بات نہیں کرتے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ’ میں اگر دل میں کچھ ٹھان لوں تو وہ ہر حال میں کرتا ہوں اور میری یہی عادت  میرے وزن کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی۔‘

انہوں نے باتایا کہ ’ جب میری بیٹی پیدا ہوئی تو مجھے یہ  محسوس ہوا کہ اب مجھے اپنے  آپ کو بدلنا کی ہوگا کیونکہ مجھے پتا تھا کہ ایسی حالت میں دل کا دورہ بھی پڑنے کے امکان ہوتے ہیں، لہٰذا میں نے اپنے وزن کو کم کنے کیلئے ہر کوشش کی۔‘