انفوٹینمنٹ
بگ باس 17 کا آغاز، اس بار نئے کھلاڑی کون ؟
سب سے مقبول کھلاڑی منوّر فاروقی ہیں جو ’لاک اپ‘ کے فاتح قرار پائے
بگ باس 17 کا آغاز، اس بار نئے کھلاڑی کون ؟
سب سے مقبول کھلاڑی منوّر فاروقی ہیں جو ’لاک اپ‘ کے فاتح قرار پائے
بھارتی مقبول ترین شو ’بگ باس‘ کا 17واں سیزن رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ کل ٹیلی ویژن اسکرینز کی زینت بنا اور شو کے رواں سال کے کھلاڑیوں کی شناخت بھی سب پر عیاں ہوگئی۔
بالی وڈ کے دبنگ خان اس سال بھی گزشتہ 15 سالوں کی طرح بگ باس کی میزبانی کی ذمہ داری سر انجام دے رہے ہیں کیونکہ اب مداح سلمان خان کی میزبانی کے بغیر اس شو کا تصور بھی نہیں کرسکتے۔
ٹی وی کا سب سے متنازع شو بگ باس ہمیشہ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوتا ہے لیکن رواں برس کی نشریات کو ورلڈ کپ کے سبب ملتوی کرتے ہوئے اکتوبر کے تیسرے ہفتے سے شروع کیا گیا۔
گزشتہ روز 15 اکتوبر کو ’بگ باس 17‘ کی پریمئیر قسط جاری کیا گیا جس کا انتظار مداح 16ویں سیزن کے اختتام سے ہی کر رہے تھے۔
اس سال بگ باس کا ایک گھر نہیں بلکہ پہلی مرتبہ تین گھر ہیں جن میں باری باری تمام کھلاڑی داخل ہو رہے ہیں۔
بگ باس کے گھر میں رواں سال سب سے پہلے تیلگو فلم اسٹار منارا چوپڑا اور پھر بھارت کے معروف کامیڈین منّور فاروقی نے قدم رکھا۔
رواں سال شو کے کنٹیسٹنٹ میں سب سے مقبول کھلاڑی منوّر فاروقی ہی ہیں جو گزشتہ سال بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے شو ’لاک اپ‘ کے فاتح قرار پائے تھے۔
اس کے بعد بھارتی اسٹار جوڑی ایشوریا شرما اور نیل بھٹ بگ باس کے گھر کا حصہ بنے اس طرح شو کا فارمیٹ بھی ناظرین پر اشکار ہوگیا کہ اس سال شو میں کچھ جوڑیاں ہونگی اور باقی کنوارے کھلاڑی۔
شو میں مزید جان ڈالنے کیلئے اس سال بھارتی ڈراما ’پوتّر رشتہ‘ کی اداکارہ انکیتا لوکھنڈے اور ان کے شوہر وکی جین کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
انکیتا لوکھنڈے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی ساتھی اداکارہ اور پہلی محبت بھی رہ چکی ہیں اور ممکنہ طور پر اداکارہ اس حوالے سے بھی کوئی بڑا انکشاف دورانِ شو کر سکتی ہیں۔
اس کے بعد فنکار ایشا مالویا اور ابھیشیک کمار بطور کھلاڑی بگ باس کے گھر میں گئے دیگر کنٹیسٹنٹ میں رنکو دھون، ارون ماہشیٹی، سنی آریا، فیروزا خان عرف خانزادی، سونیا بانسل، جگنا وورا، ثناء رئیس خان، انوراگ دوبھل اور نوید سولے شامل ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Inside Tara Sutaria and Veer Pahariya’s reported split
Melissa Barrera backs criticism of ‘Scream’ cast returning
Ektaa Kapoor reacts as 'Naagin 7' VFX slip goes viral
Kyle Loftis, 1320Video creator, dies at age 34
Ameesha Patel hits travel trouble, shares frustration online
Ranveer to revisit 'India’s Got Latent' row in new documentary
Rahul Roy speaks out as viral reels spark concern and trolling
Fans react strongly after Yash's 'Toxic' setback





