انفوٹینمنٹ

بگ باس 17 کا مہنگا ترین کھلاڑی کون؟

Web Desk

بگ باس 17 کا مہنگا ترین کھلاڑی کون؟

بگ باس 17 کا مہنگا ترین کھلاڑی کون؟

بگ باس کے 17 ویں سیزن کا آغاز ہوچکا ہے، اس سیزن میں کئی نامور شخصیات کو حصہ بنایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 'بگ باس 17' میں منارا چوپڑا، منور فاروقی، ایشوریہ شرما، نیل بھٹ، نوید سولے، انوراگ ڈوول، ثنا رئیس خان، جگنا وورا، انکیتا لوکھنڈے، وکی جین، سونیا بنسل، خانزادی، سنی آریہ، رنکو دھون و دیگر شامل ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ 'بگ باس 17' کی سب سے مہنگی کھلاڑی  انکیتا لوکھنڈے ہیں۔ سوشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ ٹی وی شو 'پاویترا رشتہ' سے مقبولیت حاصل کرنے والی اداکارہ اپنے شوہر وکی جین کے ساتھ بگ باس کے گھر آئی ہیں۔

 اس سیزن کے دوسرے مہنگے کھلاڑی اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ انکیتا لوکھنڈے  ہر ہفتے کی 12  لاکھ روپے فیس لیں گی، جبکہ منور فاروقی کی فیس اس سے  کم ہے۔ 

اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی بگ باس میں ایک ہفتہ گزارنے کے سات سے آٹھ لاکھ روپے فیس لیں گے، اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ کب تک اس گھر میں رہتے ہوئے ٹرافی کی جنگ میں کہاں تک جاتے ہیں۔