انفوٹینمنٹ

ہانیہ عامر نے گلوکاری میں اے پی ڈھلون کو مات دے دی

ہانیہ عامر یا اے پی ڈھلون، بہترین گلوکار کون ؟

Web Desk

ہانیہ عامر نے گلوکاری میں اے پی ڈھلون کو مات دے دی

ہانیہ عامر یا اے پی ڈھلون، بہترین گلوکار کون ؟

ہانیہ عامر نے گلوکاری میں اے پی ڈھلون کو مات دے دی

پاکستانی چلبلی و شوخ اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی گانا گنگنا کر  مداحوں کو اپنی مسحور کن آواز کے سحر میں جکڑ لیا۔

ہانیہ عامر نے 2016 میں ریلیز ہونے والی پاکستانی فلم ’جانان‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر اپنی بہترین اداکاری اور حسن کے سبب شہرت کی منازل طے کرتی چلی گئیں۔

ہانیہ عامر ناصرف پاکستان بلکہ بیشتر ممالک میں اپنے حسن و دلکشی کے سبب پہچانی جاتی ہیں اور ان دنوں ہر لڑکی کی خواہش یہی ہوتی ہے کہ وہ ہانیہ کی طرح تیار ہوکر ان جیسی لگ سکے لیکن اب اداکارہ نے پرستاروں کو اپنی سریلی آواز کا بھی دیوانہ بنالیا ہے۔

ان دنوں سوشل میڈیا پر ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں انہیں پنجابی معروف گلوکار و ریپر امرتپال سنگھ ڈھلون (اے پی ڈھلون) کے مقبول ترین گانے 'دل نو' گنگناتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو میں  ہانیہ عامر کی آواز اور اور بہترین سُر کے ساتھ گانا گانا بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

بعض صارفین کا کہنا تھا کہ جتنی ہانیہ خود دلفریب ہیں اتنی ہی ان کی آواز بھی مدھر ہے جبکہ متعدد گلوکار ہانیہ کے 'دل نو' کو اے پی ڈھلون کے اصل گانے سے بھی زیادہ بہترین کہتے دکھے۔

تازہ ترین