انفوٹینمنٹ

شادی شدہ کترینہ کیلئے سلمان خان نے 'دل' کی بات کہہ دی

Web Desk

شادی شدہ کترینہ کیلئے سلمان خان نے 'دل' کی بات کہہ دی

شادی شدہ کترینہ کیلئے سلمان خان نے  دل کی بات کہہ دی

بھارتی فلمی دنیا کے سپر اسٹار سلمان خان نے ساتھی اداکارہ  کترینہ کیف کیلئے اپنے احساسات و جذبات کا کھل کر اظہار کر دیا۔

بالی وڈ کے  'دبنگ خان' نے اپنی نئی آنے والی فلم 'ٹائیگر 3' کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ کترینہ کیف کی لی گئیں تصاویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ 'ایکس' پر شیئر کرتے ہوئے سالوں بعد اپنے دل کی بات کہہ ڈالی۔

اداکار نے کہ 'کیف تم نےآگ لگا دی، ہمیشہ سے ہی آپکے ساتھ ڈانس کرنے میں لطف اندوز ہوتا ہوں۔ 

ساتھ ہی ساتھ سلمان نے یہ بھی کہا کہ 'آپ سب مجھے اور کترینہ کیف کو 23 اکتوبر 2023 کو اسی فلم کے گانے ''لیکے پرابھو کا نام'' میں فلم ریلیز ہونے سے قبل دیکھ سکتے ہو۔'

یاد رہے کہ 7 ستمبر کو فلم کے ٹیزر کی ریلیز سے قبل بھائی جان نے ’ٹائیگر 3’ کے پوسٹرز اور فلم کے بارے میں کچھ تفصیلات کے ساتھ ریلیز کی تاریخ کی تصدیق بھی کی تھی۔

انگریزی، ہندی، تامل اور تیلگو میں فلم کے پوسٹرز کو شیئر کرتے ہوئے سلمان نے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’آ رہا ہوں (میں آ رہا ہوں)! دیوالی 2023 کے بڑے دن پرٹائیگر3 کے ساتھ جو بڑی اسکرین پر جلد تباہی مچانے کو تیار ہے’۔

واضح رہے کہ فلم 'ٹائیگر 3' رواں سال 12 نومبر کو سینما گھروں میں ریلیز کیلئے پیش کی جائیگی۔

تازہ ترین