انفوٹینمنٹ
فیصل قریشی کی سالگرہ، بچوں کی شرارت نے سماں باندھ دیا
فیصل قریشی کی سالگرہ، بچوں کی شرارت نے سماں باندھ دیا
پاکستانی اداکار فیصل قریشی کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی اہلیہ ثناء فیصل نے شوہر اور بچوں کی کیک کاٹتے ہوئے شرارت سے بھرپور ویڈیو جاری کردی۔
گزشتہ روز فیصل قریشی کی اہلیہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہیں اپنے بیٹا اور بیٹی کے ساتھ مل کر فیصل قریشی کی سالگرہ مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈرامہ ’قلبِ مومن‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار فیصل قریشی کی سالگرہ پر ان کے بیوی بچوں نے کسی مہنگے ریسٹورنٹ میں جشن منانے کے بجائے اپنے گھر میں سادہ سی پارٹی کا انعقاد کیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیصل قریشی کے سامنے موجود میز پر ایک چاکلیٹ کیک رکھا ہوا ہے جبکہ اس کے ساتھ ہی بچوں کے ہاتھ سے بنائے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد والے کارڈ رکھے ہیں۔
مذکورہ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ جیسے ہی فیصل قریشی اپنے بچوں کے ساتھ مل کر کیک کاٹتے ہیں تو پہلے ان کی بیٹی اور پھر ان کا بیٹا کیک کھا لیتے ہیں جبکہ فیصل قریشی اپنی باری کا انتظار ہی کرتے رہ جاتے ہیں لیکن پھر ان کی اہلیہ چمچ سے برتھ ڈے بوائے کو بھی کیک کھلا دیتی ہیں۔
بعدازاں فیصل قریشی سمیت گھر کے تینوں افراد کیک سے لطف اندوز ہوتے بھی نظر آئے جبکہ ان کا بیٹا ٹیبل پر بیٹھ کر چمچ سے کیک کھاتا رہا۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور صارفین فیصل قریشی کی سالگرہ پر فضول خرچی کے بجائے سادگی اختیار کرنے کو بھی خوب سراہتے نظر آرہے ہیں۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death



