اسکینڈلز

دیپیکا نے رنویر کو دھوکہ دیا ؟ سنسنی خیز اعتراف

Web Desk

دیپیکا نے رنویر کو دھوکہ دیا ؟ سنسنی خیز اعتراف

دیپیکا نے رنویر کو دھوکہ دیا ؟ سنسنی خیز اعتراف

بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے شوہر و اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ محبت کے رشتے میں منسلک ہونے کے باوجود دیگر مردوں سے ملاقات کا اعتراف کرلیا۔

دو روز قبل بھارتی مقبول ترین ٹاک شو 'کافی ود کرن' کے 8ویں سیزن کے پہلے ایپیسوڈ میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون پہلی مرتبہ بطور جوڑی جلوہ گر ہوئے اور اس سیزن کے آغاز کو یاد گار بنا دیا۔

مذکورہ شو میں جہاں شو کے میزبان کرن جوہر اور رنویر سنگھ کے درمیان نوک جھوک کو بہت پسند کیا گیا وہیں رنویر اور دیپیکا کی ’عشقیہ اور متنازع‘ گفتگو بھی سب کی توجہ کا مرکز بنی گئی۔

دورانِ شو دیپیکا نے انکشاف کیا کہ ’ جب وہ رنویر سنگھ کے ساتھ تعلق میں تھیں اور اپنے ذہن میں رنویر کے ساتھ خود کو منسلک کر چکی تھیں اس کے باوجود انہوں نے دوسرے مردوں کے ساتھ بھی رشتہ قائم کیا۔‘

دیپیکا نے بتایا کہ ’ میں اس وقت بہت مشکل افیئرز سے گزر کر آئی تھی اور اسی وجہ سے میں سنگل رہنا چاہ رہی تھی کیونکہ میں اس وقت کسی بھی قسم کے محبت کے وعدے کرنے کیلئے دماغی طور پر تیار نہیں تھی۔‘

دیپیکا نے کہا کہ ’ جب تک رنویر نے مجھے باقاعدہ شادی کیلئے پروپوز نہیں کردیا تھا تب تک ہم دونوں ہی کسی دوسرے سے رشتہ قائم رکھنے کا ٹیکنیکل حق رکھتے تھے اور میں دوسرے لوگوں کی جانب مائل بھی ہو رہی تھی لیکن میں اپنے ذہن میں خود کو رنویر کے ساتھ جوڑ چکی تھی۔‘

دیپیکا پڈوکون کا یہ انکشاف سوشل میڈیا صارفین کو ناگوار گزرا اور ایک شخص سے تعلق میں ہوتے ہوئے دیگر لوگوں سے تعلق رکھنے پرصارفین اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیتے نظر آئے۔

واضح رہے کہ رنویر سنگھ نے ’کافی ود کرن‘ میں یہ اقرار بھی کیا ہے کہ انہوں نے سال 2015 میں دیپیکا پڈوکون کو شادی کیلئے پروپوز کیا تھا۔

تازہ ترین