فلم / ٹی وی

اندازہ نہیں تھا کہ ’کٹی بٹی’ میری آخری فلم ہوگی، عمران خان

Web Desk

اندازہ نہیں تھا کہ ’کٹی بٹی’ میری آخری فلم ہوگی، عمران خان

اندازہ نہیں تھا کہ ’کٹی بٹی’ میری آخری فلم ہوگی، عمران خان

بالی وڈ اداکار عمران خان کا فلم کٹی بٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب اس فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی اس وقت مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میرا آخری بار کیمرے کا سامنا ہورہا ہے۔

بالی وڈ کے سابق اداکار عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے 2015 کی بھارتی فلم کٹی بٹی کی جھلک مداحوں سے شیئر کی۔

مذکورہ تصاویر کے ساتھ لکھے گئے ایک طویل کیپشن میں اداکار کا کہنا تھا کہ ’فلم کٹی بٹی کے فلاپ ہونے کے بعد میرا دل ٹوٹ گیا’۔

عمران خان کا  نکھل اڈوانی کی ہدایت کاری میں بننے والی ماضی کی فلم کو یاد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہم پر اس دوران ایک کامیاب فلم پیش کرنے کا دباؤ بہت زیادہ تھا،جب ہم نے کٹی بٹی کی شوٹنگ شروع کی تو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ میراکیمرے کا سامنا کرنے کا میرا آخری موقع ہوگا۔’

انہوں نے ساتھی اداکارہ کنگنا رناوت سے متاثر ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ ’کنگنا نے اپنے انداز اور اداکاری سے سب کو متاثر کیا، ہمارے پاس کتنی عمدہ کاسٹ تھی، سیٹ پر بہت سارے باصلاحیت لوگ تھے صرف یہی نہیں ڈائریکٹر کی جانب سے بھی مجھے بے حد پیار ملا۔’

بعدازاں اداکار عمران خان نے باکس آفس پر خراب کارکردگی دکھانے والی فلم پر اپنا ردعمل شامل کرتے ہوئے اپنے عنوان کو ختم کیا اور   لکھا کہ ،’میں نے اپنا دل کامیڈی میں ڈالا، اس امید پر کہ اس کے یقین کی طاقت ناظرین میں گونج اٹھے گی لیکن مجھے لگتا ہے کہ میرا دل تھوڑا سا ٹوٹ گیا جب فلم ریلیز کے فوراً بعد فلاپ ہوئی’۔

یاد رہے کہ عمران خان نے اداکاری سے ایک طویل وقفہ لینے کے بعد بالی وڈ میں دوبارہ انٹری کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔