فلم / ٹی وی
اندازہ نہیں تھا کہ ’کٹی بٹی’ میری آخری فلم ہوگی، عمران خان
اندازہ نہیں تھا کہ ’کٹی بٹی’ میری آخری فلم ہوگی، عمران خان
بالی وڈ اداکار عمران خان کا فلم کٹی بٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب اس فلم کی شوٹنگ شروع ہوئی اس وقت مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میرا آخری بار کیمرے کا سامنا ہورہا ہے۔
بالی وڈ کے سابق اداکار عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے 2015 کی بھارتی فلم کٹی بٹی کی جھلک مداحوں سے شیئر کی۔
مذکورہ تصاویر کے ساتھ لکھے گئے ایک طویل کیپشن میں اداکار کا کہنا تھا کہ ’فلم کٹی بٹی کے فلاپ ہونے کے بعد میرا دل ٹوٹ گیا’۔
عمران خان کا نکھل اڈوانی کی ہدایت کاری میں بننے والی ماضی کی فلم کو یاد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ہم پر اس دوران ایک کامیاب فلم پیش کرنے کا دباؤ بہت زیادہ تھا،جب ہم نے کٹی بٹی کی شوٹنگ شروع کی تو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ میراکیمرے کا سامنا کرنے کا میرا آخری موقع ہوگا۔’
انہوں نے ساتھی اداکارہ کنگنا رناوت سے متاثر ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ ’کنگنا نے اپنے انداز اور اداکاری سے سب کو متاثر کیا، ہمارے پاس کتنی عمدہ کاسٹ تھی، سیٹ پر بہت سارے باصلاحیت لوگ تھے صرف یہی نہیں ڈائریکٹر کی جانب سے بھی مجھے بے حد پیار ملا۔’
بعدازاں اداکار عمران خان نے باکس آفس پر خراب کارکردگی دکھانے والی فلم پر اپنا ردعمل شامل کرتے ہوئے اپنے عنوان کو ختم کیا اور لکھا کہ ،’میں نے اپنا دل کامیڈی میں ڈالا، اس امید پر کہ اس کے یقین کی طاقت ناظرین میں گونج اٹھے گی لیکن مجھے لگتا ہے کہ میرا دل تھوڑا سا ٹوٹ گیا جب فلم ریلیز کے فوراً بعد فلاپ ہوئی’۔
یاد رہے کہ عمران خان نے اداکاری سے ایک طویل وقفہ لینے کے بعد بالی وڈ میں دوبارہ انٹری کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sonam Kapoor pens loving message for parents on their anniversary
Rhea Chakraborty announces break from social media
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Dennis Locorriere, Dr. Hook frontman, dies at 76
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together


