ٹیکنالوجی

کلائی پر پہنا جانے والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف

Web Desk

کلائی پر پہنا جانے والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف

کلائی پر پہنا جانے والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف
کلائی پر پہنا جانے والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف

ٹیک کمپنی لینووو اور اس کی ذیلی کمپنی موٹرولا نے دنیا کا پہلا ہاتھ میں پہنا جانے والا اسمارٹ فون متعارف کرادیا۔

فون اب صرف ہاتھوں میں نہیں بلکہ کلائیوں میں بھی پہنے جاسکیں گیں جی ہاں آپ نے بالکل ٹھیک سنا! رپورٹ کے مطابق معروف کمپنی لینووو اوراس کی ذیلی کمپنی موٹرولا نے جدید دور کا شاہکار پیش کرتے ہوئے دنیا کا پہلا ایسا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے جو اب گھڑی کی طرح ہاتھوں کی کلائی میں بآسانی پہنا جاسکے گا۔

موٹرولا کی اس نئی ڈیوائس میں روایتی 6.9 انچ کی فُل ایچ ڈی پلس ڈسپلے ہے جو صارف کی کلائی پر بریسلیٹ کی طرح پہنی جاسکتی ہے تاہم یہ ڈیوائس ہاتھ پر پہنے جانے کے بعد سائز 4.6 انچ کی ہوجائے گی۔

کلائی پر پہنا جانے والا دنیا کا پہلا اسمارٹ فون متعارف

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس واچ کم اسمارٹ فون میں موڑنے کے قابل فارم فیکٹر کے ساتھ کچھ مصنوعی زہانت کی پارٹی ٹرکس بھی شامل کی گئی ہیں۔

اس فون کی پشت پر ایک پٹہ لگا ہے جو مقناطیسی پٹی سے جڑتا ہے اور یہ خصوصیت اس کو اسمارٹ واچ اور اسمارٹ فون سے زیادہ ہمہ جہت بناتا ہے۔

اس ویئرایبل ڈیوائس میں شامل جینریٹِو اے آئی صارف کے پہنے ہوئے کپڑوں کا جائزہ لیتے ہوئے وال پیپر کو کپڑوں کے مطابق ڈھال لیتا ہے۔

ٹیک ماہرین کے مطابق یہ ڈیوائس کمپنی کی جانب سے 2016 میں پیش کیے گئے فولڈ ایبل اسمارٹ فون / اسمارٹ واچ سے بہتر ثابت ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ یہ ورژن سات سال قبل پیش کیے گئے ورژن سے زیادہ جدید ہے۔

تازہ ترین