کھیل

ثانیہ مرزا کا بیٹے کی سالگرہ پر تصاویر کیساتھ پیغام

Web Desk

ثانیہ مرزا کا بیٹے کی سالگرہ پر تصاویر کیساتھ پیغام

ثانیہ مرزا کا بیٹے کی سالگرہ پر تصاویر کیساتھ پیغام

بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے اکلوتے بیٹے ازہان مرزا ملک کی سالگرہ کے موقع پر چند خوبصورت تصویر کے ساتھ محبت سے بھرپور پیغام جاری کردیا۔

گزشتہ روز پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور انکی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے ازہان ملک کی پانچویں سالگرہ کا جشن دھوم دھام سے منایا۔

جہاں شعیب ملک نے اس برتھ ڈے پارٹی کی تصاویر ایک روز قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی وہیں آج ثانیہ مرزا نے بھی انسٹاگرام پر اس تقریب کی تصاویر کے ساتھ دیگر خاص لمحات کی تصاویر بھی جاری کیں۔

ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں ازہان کیلئے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ میری زندگی کے سب سے روشن ستارے کو سالگرہ مبارک، میری زندگی میں چاہے کتنا ہی اندھیرا کیوں نہ ہو تمھاری ایک مسکراہٹ سے ہر چیز بہتر لگنے لگتی ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’ میری زندگی میں تمھاری موجودگی پر میں اللہ کی بے انتہا شکر گزار ہوں، اللہ آپ کا شکر ہے کہ آپ نے مجھے دنیا میں بے غرض محبت کے اصل مطلب بتائے۔‘

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’ میری تمام تر  محبت ہمیشہ تمھارے لیے ہے ، میری دعا ہے کہ اللہ تمہیں ہمیشہ اپنی نعمتوں سے نوازتے رہیں‘۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کی جانب سے جاری کی گئیں تصاویر میں ان کی پوری فیملی کو دیکھا جاسکتا ہے لیکن تقریب میں شامل ان کے شوہر شعیب ملک ان تصاویر میں کہیں نظر نہیں آرہے ہیں۔