وائرل اسٹوریز

ویڈیو، ہانیہ عامر پلک جھپکتے حسین دلہن بن گئیں

ہانیہ عامر کی ’بادشاہ‘ کے گانے ’پلیئرز‘ میں قاتلانہ ادائیں

Web Desk

ویڈیو، ہانیہ عامر پلک جھپکتے حسین دلہن بن گئیں

ہانیہ عامر کی ’بادشاہ‘ کے گانے ’پلیئرز‘ میں قاتلانہ ادائیں

پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر نے بھارتی گانے پر ٹرانزیشن ویڈیو بنا کر ہر سو اپنے حسن کے جلوے بکھیر دیے۔

حال ہی میں ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک مختصر دورانیے پر مشتمل ویڈیو جاری کی جس میں ان کا میک اپ ہوتے دکھایا جارہا ہے۔

مذکورہ ویڈیو کے آغاز میں ہانیہ عامر کے چہرے پر فاؤنڈیشن، بلش اور آئی میک اپ ہوتا دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد پلک جھپکتے وہ سرخ جوڑے میں ملبوس حسین دلہن کے لُک میں نظر آتی ہیں۔

نگوں جڑی سرخ پشواس میں ملبوس، سفید موتیوں اور سنہرے نگوں والا چوکر ، بڑے بندے اور ماتھے پر ٹیکہ سجائی ہانیہ عامر کی اس ویڈیو میں دلکشی آسمان سے باتیں کرتی معلوم ہو رہی ہے۔

ہانیہ عامر اپنی اس ویڈیو میں بھارتی گلوکار و ریپر بادشاہ اور کرن اجولا کے گانے ’پلیئرز‘ پر لپ سنک کرتی بھی دیکھی جاسکتی ہیں اور اسی گانے پر اداکارہ کی اداؤں نے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا ہے۔

اس ٹرانزیشن ویڈیو کے آخر میں ہانیہ عامر  کے برائیڈل فوٹو شوٹ کے دوران بنائی گئی چند ویڈیو کلپس بھی شامل ہیں جس میں اداکارہ اپنے چُلبُلے اور شوخ انداز میں ہنستی کھلکھلاتی نظر آرہی ہیں۔

تازہ ترین