اسکینڈلز

صبا فیصل کی بہو نیہا سے تعلقات میں حیران کن تبدیلی

صبا فیصل کا بہو نیہا کی سالگرہ پر پیغام جاری

Web Desk

صبا فیصل کی بہو نیہا سے تعلقات میں حیران کن تبدیلی

صبا فیصل کا بہو نیہا کی سالگرہ پر پیغام جاری

صبا فیصل کی بہو نیہا سے تعلقات میں حیران کن تبدیلی

پاکستانی اداکارہ صبا فیصل نے اپنی بہو نیہا سلمان کی سالگرہ کے موقع پر ایک پیغام جاری کر کے سب کو حیران کردیا۔

حال ہی میں صبا فیصل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی بڑی بہو نیہا سلمان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک تصویر بھی جاری کی۔

مذکورہ اسٹوری میں صبا فیصل کے بیٹے و اداکار سلمان فیصل اپنی اہلیہ نیہا کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ سلمان کی گود میں انکا  اکلوتا بیٹا بھی دیکھا جاسکتا ہے جس کے چہرے کو ایک اسٹیکر سے چھپادیا ہے۔

صبا فیصل کی بہو نیہا سے تعلقات میں حیران کن تبدیلی

صبا فیصل نے اس تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’میری پیاری بہو نیہا کو سالگرہ کی ڈھیر ساری مبارکباد، جیتی رہو، خوش اور آباد رہو ایک دوسرے کے ساتھ‘۔

ساس کی جانب سے موصول ہونے والی سالگرہ کی مبارکباد پر ردِ عمل دیتے ہوئے نیہا نے اس اسٹوری کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ری شیئر کیا اور لکھا کہ ’ بہت شکریہ میری دلکش ساس اور سب سے خوبصورت دادی اور نانی‘۔

صبا فیصل کی بہو نیہا سے تعلقات میں حیران کن تبدیلی

ساس اور بہو کے درمیان پیار اور محبت سے بھرپور جملوں کے تبادلے نے مداحوں کو حیران کردیا ہے کیونکہ گزشتہ کئی ماہ سے دونوں کے درمیان ہونے والی تکرار خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی رہی ہے۔

گزشتہ برس دسمبر میں نیہا سلمان کی جانب سے انسٹاگرام پر ساس اور نند سعدیہ فیصل کے خلاف نام لیے بغیر بیانات جاری کیے گئے تھے جس کے بعد صبا فیصل نے سوشل میڈیا پر آ کر اپنے بیٹے و اداکار سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے لا تعلقی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ نیہا جیسی منفی عورت جب کسی خاندان میں آ جاتی ہے تو گھر ٹوٹتے ہیں، میں پچھلے 4 سال سے اپنے بیٹے کی وجہ سے بہت مشکل زندگی گزار رہی ہوں۔

اس کے بعد پوری فیملی کی جانب سے اس تنازع پر انسٹاگرام اسٹوریز اور پوسٹس جاری کیے گئے تھے اور گھریلو لڑائی سوشل میڈیا پر کُھل جانے کے سبب سوشل میڈیا صارفین بھی اس لڑائی میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنے تبصرے کرتے دکھے۔

لڑائی کے بعد اب یہ پہلا موقع ہے کہ جب صبا فیصل نے اپنی بہو کے ساتھ انسٹاگرام اسٹوری جاری کی اور ان کے لیے محبت سے بھرپور الفاظ بھی استعمال کیے۔

جہاں مذکورہ اسٹوری نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا وہیں ساس بہو کے درمیان کئی ماہ سے جاری تکرار پر بھی فل اسٹاپ لگتا معلوم ہورہا ہے۔