انفوٹینمنٹ

تبو اجے کو پسند کرتی ہیں، بڑ ا انکشاف

Web Desk

تبو اجے کو پسند کرتی ہیں، بڑ ا انکشاف

تبو اجے کو  پسند کرتی ہیں، بڑ ا انکشاف

مشہور بھارتی اداکارہ تبو نے آج تک کیا واقعی اجے دیوگن کی خاطر شادی نہیں کی؟

بالی ووڈ انڈسٹری میں یہ مشہور ہے کہ 51 سالہ تبو اجے دیوگن سے شادی کرنا چاہتی تھیں اور ان دونوں میں آج تک خوب دوستی بھی پائی جاتی ہے۔

 یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں تبو سے جب فلم کی پروموشن کے دوران سوال کیا گیا کہ آپ نے شادی کیوں نہیں کی؟ جس پر اجے نے جواب دیا کہ اسے مجھ جیسا لڑکا چاہیے تھا، اس لیے اس نے شادی نہیں کی۔

اور یہ بات تو میری بیوی کاجول کو بھی معلوم ہے لیکن وہ ساتھ میں یہ بھی کہتی ہے کہ مجھے یہ بات جاننے کے بعد بالکل بھی برا نہیں لگا کیونکہ یہ ایک قدرتی عمل ہے کہ آپ کسی کو اس کی خوبیوں کی وجہ سے پسند کرتے ہوں۔ اس کے علاوہ اسی طرح تبو نے ایک انٹرویو کے دوران یہ بات بھی کہی تھی کہ میری شادی اجے کی وجہ سے نہیں ہوئی۔

کیونکہ اجے میرے کزن سمیر کے دوست اور پڑوسی تھے ، یہ دونوں مجھ پر بچپن سے ہی نظر رکھتے تھے اور جب بھی میں کسی سے بات کرتی تو یہ اسے مارتے تھے لیکن میں یہ بھی کہوں گی کہ اجے آج بھی میری بہت حفاظت کرتا ہے۔

یہی نہیں اگر اس فلمی دنیا میں، میں اگر کسی مرد پر بہت بھروسہ کرتی ہوں تو وہ اجے دیوگن ہی ہے۔ اس کے علاوہ میں اسے کئی مرتبہ یہ بات بھی کہہ چکی ہوں کہ میرے لیے کوئی اچھا سا رشتہ ڈھونڈ دو۔

تازہ ترین