اسکینڈلز

عالیہ نے بیٹی 'راہا' کی شکل چھپانے کی وجہ بتادی

Web Desk

عالیہ نے بیٹی 'راہا' کی شکل چھپانے کی وجہ بتادی

عالیہ نے بیٹی راہا کی شکل چھپانے کی وجہ بتادی

بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی اکلوتی بیٹی راہا کپور کو میڈیا اسپاٹ لائٹ سے دور رکھنے کی اہم وجہ پر سے پردہ ہٹا دیا۔

حال ہی میں عالیہ بھٹ نے ہندوستان ٹائمز لیڈرشپ کے اجلاس میں شرکت کی جس میں انہوں اپنی زندگی کے متعدد پہلوؤں کے متعلق کھل کر بات کی۔

دورانِ انٹرویو اداکارہ سے ان کی بیٹی راہا کی شکل میڈیا پر نہ دکھانے کے حوالے سے دریافت کیا گیا جس پر انہوں نے بتایا کہ ' مجھے اپنی بیٹی سے بہت پیار ہے اور راہا کی ماں ہونا میرے لیے فخر کی بات ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مجھے راہا اتنی پسند ہے کہ اگر یہاں کیمرے نہیں ہوتے تو میں ابھی یہاں لگی بڑی اسکرین پر اسکی تصویر لگوادوں لیکن میں اور رنبیر پہلی مرتبہ والدین بنے ہیں اسی سبب ہم ابھی پر اعتماد نہیں ہیں کہ راہا کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری ہونے پر لوگوں کی جانب سے کیسا ردِ عمل آئیگا۔'

فلم 'گنگو بائی کاٹھیاواری' میں بہترین اداکاری کے سبب نیشنل ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے بتایا کہ ' راہا ابھی بہت چھوٹی سی ہے لہذا میں اور رنبیر اس کو لیکر بہت پروٹیکٹو ہیں۔ ہم جلد ہی راہا کی صورت سب پر آشکار کردیں گے لیکن ایک مرتبہ میں اور رنبیر اس حوالے سے پر اعتماد ہوجائیں۔'

خیال رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل 2022کو ایک گھریلو تقریب میں شادی کی تھی اور شادی کے سات ماہ بعد انکی بیٹی راہا کپور 2 نومبر 2022کو پیدا ہوئیں۔

عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور سے پہلی ملاقات کے حوالے سے بتاتے ہوئے ماضی انکشاف کیا تھا کہ ’انہوں نے 2005 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بلیک‘ کیلئے آڈیشن دیا تھا جو اداکارہ رانی مکھرجی کے بچپن کا کردار تھا لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکیں لہٰذا کردار کسی اور کو ملا، لیکن اسی سیٹ پر ان کی ملاقات اپنے شوہر رنبیر کپور سے ہوئی تھی ‘۔