وائرل اسٹوریز

کافی ود کرن تنازع، رنویر نے دیپیکا سے معافی مانگ لی

Web Desk

کافی ود کرن تنازع، رنویر نے دیپیکا سے معافی مانگ لی

بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ و اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے ساتھ ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ میں ہونے والی متنازع گفتگو کے بعد گانا ڈیڈیکیٹ کر کے معافی مانگ لی۔

چند روز قبل بھارتی مقبول ترین ٹاک شو 'کافی ود کرن' کے 8ویں سیزن کے پہلے ایپیسوڈ میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون پہلی مرتبہ بطور جوڑی جلوہ گر ہوئے اور اس سیزن کے آغاز کو یاد گار بنایا۔

جہاں اس شو میں اسٹار جوری مختلف موضوعات پر گفتگو کرتی نظر آئی وہیں دیپیکا پڈوکون کا ایک بیان اور اس پر رنویر سنگھ کا ردِ عمل شہ سرخیوں کا حصہ بن گیا۔

دورانِ شو دیپیکا نے انکشاف کیا کہ ’ جب وہ رنویر سنگھ کے ساتھ تعلق میں تھیں اور اپنے ذہن میں رنویر کے ساتھ خود کو منسلک کر چکی تھیں اس کے باوجود انہوں نے دوسرے مردوں کے ساتھ بھی رشتہ قائم کیا۔‘

جس کے بعد رنویر سنگھ گفتگو کرتے ہوئے غصے میں نظر آئے اور کرخت لہجے میں اداکارہ کو جواب بھی دیا۔

جہاں سوشل میڈیا پر رنویر اور دیپیکا کے اس انٹرویو کو شدید تنقید کا سامنا رہا وہیں اب رنویر سنگھ نے مذکورہ شو کے بعد اپنی پہلی پبلک اپیئرنس پر دیپیکا کے لیے کچھ ایسا کیا کہ پھر سے دونوں کی محبت کے چرچے ہونے لگے۔

چند روز قبل 2 نومبر کو بالی وڈ کے ’کنگ خان‘ کی سالگرہ کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوئی جس کی ایک وائرل ویڈیو میں دورانِ پارٹی ٹیبل پر کھڑے رنویر سنگھ دیپیکا سے مخاطب ہو کر ایک گانا ڈیڈیکیٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں رنویر سنگھ شاہ رخ خان کی فلم ’کبھی ہاں کبھی نہ‘ کا مقبول ترین گانا ’آنا میرے پیار کو‘ کے بول ’ صنم تجھے پانے کا یہ تھا سارا بہانہ، چلو بھی جو ہوا جانے دو ، بہت ہوچکا جانے دو‘ پر دیپیکا سے کان پکڑ کر معافی مانگتے نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین