انفوٹینمنٹ
راہا کی پہلی سالگرہ، عالیہ کا جذباتی پیغام جاری
راہا کی پہلی سالگرہ، عالیہ کا جذباتی پیغام جاری
بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی اکلوتی بیٹی راہا کپور کی پہلی سالگرہ کے موقع پر چند تصاویر کے ساتھ محبت سے بھرپور پیغام جاری کردیا۔
فلم 'گنگو بائی کاٹھیاواری' میں بہترین اداکاری کے سبب نیشنل ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ روز راہا کپور کی پہلی سالگرہ کو یادگار بناتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر جاری کی ہیں جن میں راہا کے ننھے ہاتھوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔
عالیہ بھٹ کی اس انسٹاگرام پوسٹ میں شامل پہلی تصویر میں راہا کے چھوٹے سے ہاتھ ایک کیک کے اوپر رکھے نظر آرہے ہیں جبکہ بقیہ دو تصاویر میں سے ایک میں راہا کے ہاتھوں میں گیندے کا پھول ہے اور ان ننھے سے ہاتھوں کو دو بڑے ہاتھ گھیرے میں لیے ہوئے ہیں۔
پوسٹ میں شامل تیسری تصویر میں ایک میوزک باکس دیکھا جاسکتا ہے جس کا میٹل ہینلڈ گھومانے پر ایک مسحور کن میوزک بج رہی ہے۔
اس خاص پوسٹ کے کیپشن میں اداکارہ نے راہا سے اپنی بے انتہا محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ ہماری خوشی، ہماری زندگی اور ہماری روشنی، ابھی کل کی ہی بات معلوم ہوتی ہے کہ میں دورانِ حمل تمہیں یہ میوزک سناتی تھی۔‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ’ ہماری زندگی میں تمھارا ہونا ایک نعمت ہے، تم نے ہماری زندگی کو ایک مزیدار کریمی کیک جیسا بنا دیا ہے، سالگرہ مبارک ہو ننھی سی شیرنی، ہم تم سے بے انتہا محبت کرتے ہیں۔‘
خیال رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے 14 اپریل 2022کو ایک گھریلو تقریب میں شادی کی تھی اور شادی کے سات ماہ بعد انکی بیٹی راہا کپور 2 نومبر 2022کو پیدا ہوئیں۔
اسٹار جوڑی نے اپنی بیٹی کو میڈیا اسپاٹ لائٹ سے دور رکھا ہوا ہے اور ایک سال گزر جانے کے باوجود راہا کپور کی شکل و صورت مداحوں پو آشکار نہیں کی گئی ہے۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy



