مجھے علم ہوگیا تھا کہ سدہارتھ کو کچھ ہونے والا ہے،عاصم ریاض
قسم کھا کے کہتا ہوں کہ موت کے روز سدہارتھ میرے خواب میں آیا تھا، مجھے علم ہوگیا تھا کہ ایسا کچھ ہونے والا ہے۔
معروف بھارتی میوزیکل آرٹسٹ، ماڈل اور بگ باس 13 کے رنر اَپ عاصم ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ سدہارتھ شکلا کی موت کے روز انہیں خواب آیا تھا اور انہیں لگ رہا تھا کہ اس کے ساتھ کچھ برا ہونے والا ہے۔
انٹرویو میں عاصم ریاض نے بتایا کہ میں اپنی ماں کی قسم کھا کے کہتا ہوں کہ موت کے روز سدہارتھ میرے خواب میں آیا تھا، مجھے علم ہوگیا تھا کہ ایسا کچھ ہونے والا ہے۔
عاصم کے مطابق سدہارتھ کی موت کے دن میرے کزن کا فون آیا اور اس نے مجھ سے ٹی وی پر خبریں دیکھنے کا کہا، اس نے مجھے نہیں بتایا کہ اصل معاملہ کیا ہے کیونکہ میں سدہارتھ سے بہت زیادہ اٹیچ تھا، اس کے ساتھ کئی دن بگ باس کے گھر میں رہا اور میں ایک انتہائی حساس اور جذباتی انسان ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جیسا تعلق میرا سدہارتھ کے ساتھ تھا ویسا کسی کے ساتھ قائم نہیں ہوسکا، ہمارا الگ ہی رشتہ تھا، لڑنا تو چار دنوں تک بات نہیں کرنا، ہنسنا تو 4 دن تک ہنستے رہنا۔عاصم نے کہا سدہارتھ کے بعد میں نے اپنا 26 سالہ کزن کھویا، اس کے بعد میرا ایک اور دوست مجھ سے بچھڑ گیا، میری زندگی اچانک تبدیل ہوئی، میں نے سوچا اگر کسی دن میرے ساتھ بھی کچھ ایسا ہوگیا تو میں کیا کروں گا۔
اس کے علاوہ بھارتی ماڈل نے بگ باس اور بھارتی چینل پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے سدہارتھ کو جان بوجھ کر جتوایا کیونکہ وہ عاصم کو نہیں جتوانا چاہتے تھے۔ انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ میری باری میں بگ باس والوں نے آخری 20 منٹ میں لائیو ووٹنگ شروع کردی کہ جتواؤ جسے جتوانا ہے۔
-
اسکینڈلز 5 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام