انوشکا شرما کے ’حاملہ‘ ہونے کی افواہیں سچ ثابت

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ و اداکارہ انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی افواہیں حقیقت کا روپ دھار گئیں۔
گزشتہ چند دنوں سے انوشکا شرما کی دوسرری مرتبہ حاملہ ہونے کی افواہیں زیرِ گردش ہیں اور سوشل میڈیا پر اس اسٹار جوڑی کی جانب سے اس خبر کی تصدیق کا انتظار کیا جا رہا تھا۔
اسی اثناء میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں سیاہ رنگ کے ٹاپ میں ملبوس انوشکا شرما ویرات کوہلی کا ہاتھ تھامے چلتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
مذکورہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کر رہے ہیں۔ متدد کا خیال یہی ہے کہ انوشکا شرما حاملہ ہیں اور اس بات کی تصدیق ان کی چال کر رہی ہے۔
جہاں ایک طرف اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر انوشکا اور ویرات کے گھر آنے والےننھے مہمان کے حوالے سے باتیں شروع ہوگئی ہیں وہیں ویرات کوہلی اور انوشکا شرما اس معاملے پر خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں۔
اس سے قبل بھی انوشکا شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھی تھیں اور اُنہوں نے میڈیا کو اُن کی تصاویر کھینچنے سے روک دیا تھا۔
واضح رہے کہ 2014 میں اس جوڑے کی رشتۂ محبت میں جڑنے کی خبریں سرخیوں کا حصہ بنی رہیں جبکہ دونوں ہی ان خبروں پر اپنا موقف دینے سے گریز کرتے رہے۔
بالآخر انوشکااور ویرات نے سال 2017 میں اٹلی میں شادی کرلی جس کی تصاویر اور ویڈیوز کسی فلمی محبت بھری داستان کی مانند لگ رہی تھیں۔ اس جوڑے کے ہاں 11 جنوری 2021 میں ننھی پری کی آمد ہوئی جسکو دونوں فنکاروں نے میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا۔
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 9 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 9 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا