روبینہ اشرف کا نوبیاہتا لڑکیوں کیلئے اہم مشورہ
کامیاب ازدواجی زندگی کیلئے روبینہ اشرف کا تجربہ کیا ؟

پاکستانی سینئر اداکارہ روبینہ اشرف نے نوبیاہتا لڑکیوں کو شادی کامیاب بنانے کے لیے زندگی کے تجربے سے اہم مشورہ دے دیا۔
حال ہی میں روبینہ اشرف نے نجی ٹیلی ویژن کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے اہم تجربات اور ان کا نچوڑ سب کے ساتھ شیئر کیا۔
دورانِ انٹرویو روبینہ اشرف نے بتایا کہ ’ عورت کی زندگی میں مختلف مراحل آتے ہیں اور ایک مرحلہ وہ آتا ہے کہ جہاں آپ گزری زندگی کو مڑ کر دیکھتے ہیں اور آپ کو یہ احساس ہوتا کہ کہاں کیا غلطی کردی۔‘
انہوں نے بتایا کہ ’ نوبیاہتا لڑکیوں کیلئے میرا مشورہ ہے کہ شادی کے شروع کے 10 سال اپنے سسرال، شوہر اور بچوں پر انویسٹ کردینے چاہئے اگر ایسا کرلیا تو آگے کی زندگی سنور جاتی ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’ 10 سال سننے میں زیادہ لگتے ہیں لیکن گزارنے میں کم ہوتے ہیں، اگر ان سالوں کو صحیح طریقے سے گزار لیا جائے تو اس کا پھل بے حد میٹھا ہوتا ہے۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’ لڑکی کا اپنا گھر، سسرال، شوہر اور بچے یہ چار کام ایک ساتھ لے کر چلنے ہوتے ہیں اور ہر ایک آپ سے وقت مانگ رہا ہوتا ہے لہذا تھوڑا پُرسکون ہو کر فیصلے لینے چاہئے تبھی آگے زندگی میں کبھی ماضی پر مایوسی نہیں ہوگی۔
-
بالی ووڈ 40 منٹ پہلے
فلم’چھاوا‘ 2 دن میں 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب
-
اسکینڈلز 49 منٹ پہلے
’عورت کی کمائی بےبرکت‘ صائمہ کے متنازع بیان پر ریحام خان برہم
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
’سلمان خان کو نچانا مشکل ترین کام ہے‘ نامور کوریوگرافر کا اعتراف
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
خوشی کپور مقبول اداکاروں کی فہرست میں لمبی چھلانگ لگانے میں کامیاب