اسکینڈلز

بابر اعظم اور ہانیہ عامر کے ’افیئر ‘کی افواہیں زیرِ گردش

بابر اعظم اور ہانیہ عامر کے ’افیئر‘ کی خبروں نے تہلکہ مچادیا

Web Desk

بابر اعظم اور ہانیہ عامر کے ’افیئر ‘کی افواہیں زیرِ گردش

بابر اعظم اور ہانیہ عامر کے ’افیئر‘ کی خبروں نے تہلکہ مچادیا

بابر اعظم اور ہانیہ عامر کے ’افیئر ‘کی افواہیں زیرِ گردش

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور شوبز انڈسٹری کی شوخ مزاج اداکارہ ہانیہ عامر کے درمیان محبت کے رشتے کے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں گردش کرنے لگیں۔

گزشتہ تین ہفتوں سے بابر اعظم کی شادی کی خبریں شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں لیکن  یہ شادی کس سے ہونی ہے اور اس خبر میں کتنی صداقت ہے اس معاملے کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

اسی اثناء میں سوشل میڈیا پر بابر اعظم کا نام ہانیہ عامر کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے اور دونوں سپر اسٹارز کے مداح تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر  ہانیہ عامر کو ’بھابھی‘ کہہ رہے ہیں۔

ہانیہ عامر کی انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کثرت سے یہ لکھتے نظر آرہے ہیں کہ ’ ہماری بھابھی کیسی ہو ؟ ہانیہ عامر جیسی ہو‘ ، ’ کنگ بابر اور ہانیہ عامر بہترین جوڑی ہے‘۔

جہاں ان دو سپر اسٹارز کی جوڑی نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا رکھا ہے وہیں متعدد سوشل میڈیا صارفین ان کمنٹس کو پڑھ کر شدید کشمکش کا شکار ہیں اور ہر کسی سے اس متعلق دریافت کرتے نظر آرہے ہیں۔

دراصل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں ایک شو کے دوران ہانیہ عامر نے ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کو ’کیوٹ‘ کہا تھا جبکہ ایک انٹرویو میں بابر اعظم نے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ کہا تھا کہ ’اگر انکو کوئی فلم کی پیشکش ہوئی تو وہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔‘

علاوہ ازیں مختلف مختصر کلپس پر مشتل اس ویڈیو میں ہانیہ اور بابر کو ایک ساتھ کار میں سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

دونوں سپر اسٹارز کی ایک دوسرے کو لیکر پسندیدگی کا اظہار اور سج دھج پر ایک ساتھ کار میں گھومنے کے سبب سوشل میڈیا صارفین اور خاص طور پر ان دونوں اسٹارز کے مداح انہیں ایک ساتھ بطور شادی شدہ جوڑی دیکھنے کی خواہش کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ تاحال دونوں اسٹارز اس حوالے سے خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں جس کے سبب اس خبر کی تصدیق کرنا قبل از وقت ہوگا۔

تازہ ترین