اسکینڈلز

بابر اور ہانیہ کے ’افیئر‘ کی تصدیق کرتی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

ہانیہ عامر اور بابر اعظم کے افیئر کی خبریں کیسے پھیلیں ؟

Web Desk

بابر اور ہانیہ کے ’افیئر‘ کی تصدیق کرتی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

ہانیہ عامر اور بابر اعظم کے افیئر کی خبریں کیسے پھیلیں ؟

بابر اور ہانیہ کے ’افیئر‘ کی تصدیق کرتی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور  اداکارہ ہانیہ عامر کے افیئر کی زیرِ گردش افواہوں کی وجہ بننے والی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک تصویر زیرِ گردش ہے جس میں بابر اعظم اور ہانیہ عامر  دلکش تیار ہو کر ایک کار میں سفر کرتے نظر آرہے ہیں۔

علاوہ ازیں مختلف مختصر کلپس پر مشتل ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں ہانیہ اور بابر کے انٹرویوز کی کلپ شامل کی گئی ہے جن میں دونوں ایک دوسرے کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں اور پھر دونوں کو ایک کار میں سفر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بابر اعظم کا نام ہانیہ عامر کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے اور دونوں سپر اسٹارز کے مداح تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہانیہ عامر کو ’بھابھی‘ کہہ رہے ہیں۔

جہاں اس معاملے پر بابر اور ہانیہ خاموشی اختیار کیے بیٹھے ہیں وہیں ان دونوں کے مداح بے انتہا کشمکش کا شکار ہیں اور  مختلف اندازے لگاتے نظر آرہے ہیں۔

مداحوں میں ہلچل مچانے والی ہانیہ اور بابر کی ایک ساتھ گھومنے کی  ویڈیو کی اب حقیقت سامنے آگئی ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو انکے چند سوالوں کے جواب بھی مل گئے ہیں۔

در اصل بابر اعظم اور ہانیہ عامر گزشتہ سال 2022 میں سوزوکی سوئفٹ کے اشتہار میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوئے تھے۔ اس اشتہار میں ہانیہ اور بابر کے علاوہ گلوکار عمیر جیسوال بھی اس اشتہار کا حصہ تھے لیکن ان کا سین حالیہ جاری ویڈیو میں حذف کردیا گیا ہے۔

مذکورہ اشتہار میں ہانیہ اور بابر ایک ساتھ سوزوکی سوئفٹ میں سفر کرتے دکھائے گئے تھے اور حالیہ وائرل ویڈیو میں اسی اشتہار کا کلپ لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین ہفتوں سے بابر اعظم کی شادی کی خبریں شہ سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں لیکن یہ شادی کس سے ہونی ہے اور اس خبر میں کتنی صداقت ہے اس معاملے کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

تازہ ترین