ماہرہ خان کو ’ناک‘ کٹوانے کا مشورہ کس نے دیا؟
پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے اپنی ناک کے حوالے سے ملنے والے حیران کن مشورے سب پر آشکار کردیے۔
ماہرہ خان نے اپنے ’میشن‘ نامی یوٹیوب چینل پر ’راؤنڈ ٹیبل سیریز‘ کے نام سے ایک وی لاگ جاری کیا تھا جس میں اداکارہ سحر خان، یمنیٰ زیدی، مرینہ خان، زینب قیوم نے شرکت کی تھی اور مختلف موضوعات پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
جہاں اس سیریز میں تمام سپر اسٹارز مختلف انکشافات کرتی نظر آئیں وہیں ماہرہ خان نے شوبز انڈسٹری میں پیش آنے والی مشکلات کے متعلق لب کشائی کی۔
ڈرامہ ’ہمسفر‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے سبب شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے بتایا کہ ’ جب میں نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تو سب مجھے کہتے تھے کہ یہ ناک کٹوادو، یہ ناک نہیں خطرناک ہے‘۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’ میں بے حد ڈر گئی تھی اور میں کہتی تھی کہ نہیں ناک تو نہیں کٹوانی مجھے، اس لیے میں نے سب کی باتیں سننے کے باوجود یہ قدم نہیں اٹھایا۔‘
ایک اور انٹرویو میں ماہرہ خان نے یہ بھی کہا تھا کہ ’ جب لوگ مجھے کہتے تھے کہ اپنی ناک کی سرجری کروالیں تو میں کہتی تھی بالکل نہیں اگر ناک ہی کٹوالی تو پھر کیا رہ گیا‘۔
-
انفوٹینمنٹ 24 منٹ پہلے
'یار کی شادی'، کبریٰ اور گوہر رشید کی شادی کا ایک اور اشارہ
-
انفوٹینمنٹ 46 منٹ پہلے
کینسر نے حنا خان کے کیرئیر پر کتنا اثر ڈالا؟
-
فلم / ٹی وی 10 گھنٹے پہلے
شاہد کپور کی 5 بہترین فلمیں جو آپ کو ضرور دیکھنی چاہئیں
-
عالمی منظر 10 گھنٹے پہلے
ٹرمپ نے حلف اٹھاتے ہی ہم جنس پرستوں پر بجلیاں گرادیں