خواتین

جلد اور بالوں کی دلکشی میں اضافہ کیسے کریں؟

Web Desk

جلد اور بالوں کی دلکشی میں اضافہ کیسے کریں؟

جلد اور بالوں کی دلکشی میں اضافہ کیسے کریں؟

حالیہ دور میں جدید ترین تحقیقات نے یہ ثابت کیا ہے کہ چاول کے پانی سے صرف بالوں کو ہی لمبا اور صحت مند نہیں بنایا جا سکتا بلکہ وہ انسانی صحت اور جلد کیلئے بھی بے حد مفید ہے۔

سال 2013 ء میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق چاولوں کا خمیر شدہ پانی سورج کی شعاعوں کے نتیجے میں چہرے کی جلد کو ہونے والے نقصان کو ٹھیک کرنے کے لیے ایک بہترین چیز ہے۔ 

چاولوں کا خمیر شدہ پانی جلد پر موجود کولیگن کی شرح کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جوکہ جلد کو جھریوں سے پاک نرم و نازک بناتا ہے۔ چاولوں کا خمیر شدہ پانی ایک قدرتی سن اسکرین کے طور پر بھی کام کرتا ہے اور اس کی اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کی بنا پر یہ چہرے کی جلد پر پڑنے والے عمر کے اثرات کو بھی کم کرتا ہے ۔

عام طور پر جب بالوں کو ڈائی کیا جاتا ہے تو اس سے اس کی اوپری تہہ متاثر ہوتی ہے اور وہ خشک اور بے رونق ہو جاتے ہیں۔ اس صورت میں چاولوں کے پانی میں موجود ایک مادہ انوسیٹول بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ یہ بالوں کو ٹوٹ پھوٹ سے بچاتا ہے اور اس کے دو منہ بننے سے روکتا ہے۔

اکثر لوگ چاولوں کے پانی کے استعمال کے حوالے سے یہ دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں کہ چاولوں کے پانی کے استعمال سے ان کی جلد کو خارش، داغ دھبوں سے نجات ملی اور یہ دعوی وہ ذاتی تجربات کی بنا پر کرتے ہیں۔ 

کئی کیسز میں یہ واضح طور پر دیکھا گیا ہے کہ ایکنی کی تکالیف والی جلد پر جب چاول کے پانی کا استعمال کیا گیا تو اس سے نہ صرف جلد کی خارش کا خاتمہ ہوتا ہے بلکہ اس کے کئی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملتی ہے۔

عام طور پر اکثر افراد کو مختلف قسم کے میک اپ کے سامان کے استعمال سے جلد پر الرجی یا خشکی کی شکایت ہوتی ہے۔ یہ درحقیقت سوڈیم لارل سلفیٹ نامی مادے کے سبب ہوتا ہے جس کی وجہ سے جلد پر خشکی کے سبب سرخ نشان بن جاتے ہیں ان کو دور کرنے کے لیۓ جلد پر دن میں دو بار چاول کےپانی کو لگانا بہت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین