انفوٹینمنٹ

الُٹی گنتی شروع! عروہ حسین کی پوسٹ میں پوشیدہ اہم راز

34 ہفتے مکمل ہوگئے۔۔۔

Web Desk

الُٹی گنتی شروع! عروہ حسین کی پوسٹ میں پوشیدہ اہم راز

34 ہفتے مکمل ہوگئے۔۔۔

الُٹی گنتی شروع! عروہ حسین کی پوسٹ میں پوشیدہ اہم راز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ عروہ حسین کی جاذبِ نظر شخصیت کا مظاہرہ کرتی تصویر نے ہر دیکھنے والے کو تعریف کرنے پر مجبور کردیا۔

اداکارہ عروہ حسین  کا حال ہی میں اپنے حمل کا اعلان کرنے کے بعد جہاں  ہر لمحے انکی پوسٹ پر مداح نظریں جمائیں بیٹھے ہیں وہیں عروہ نے اپنے مداحوں کو بڑی خبر سے آگاہ کرتے ہوئے الٹی گنتی شروع کرنے کا الرٹ جاری کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عروہ حسین نے دلکش تصاویر پر مبنی کلیکشن شیئر کیا جس میں انکی خوبصورتی دیکھ کر مداح اپنا دل ہار بیٹھے۔

پوسٹ میں ہلکے لباس میں ملبوس اداکارہ گھر کی بالکنی میں کھڑی کھلی فضا سے لطف اندوز ہو رہی ہیں، جبکہ انکے چہرے پر مدھم میک اپ اور حمل کی خوبصورتی نے انکے حسن میں چار چاند لگائے ہوئے ہیں۔

پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے عروہ نے اپنےحمل کو 34 ہفتے مکمل ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ،’کبھی اتنی خوشی نہیں ملی، الحمداللہ خیریت سے 34 ہفتے مکمل ہوگئے ہیں ۔’

عروہ کا کہنا تھا کہ،’اب الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے، برائے کرم اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھیں۔’

جیسے ہی پوسٹ منظر عام پر آئی مداحوں سمیت عروہ کے شوہر فرحان سعید بھی اہلیہ کی تعریف کرنے سے خود کو نہ روک سکے۔

واضح رہے کہ اس جوڑے نے 2016 میں شادی کی تھی اور انکا نکاح بادشاہی مسجد میں ہوا تھا۔