فیشن

مس یونیورس 2023، پاکستانی حسینہ کے جلوے

پاکستانی حسینہ کی دلکشی دیکھ کر حاضرین دنگ رہ گئے

Web Desk

مس یونیورس 2023، پاکستانی حسینہ کے جلوے

پاکستانی حسینہ کی دلکشی دیکھ کر حاضرین دنگ رہ گئے

مس یونیورس 2023، پاکستانی حسینہ کے جلوے

مس یونیورس پاکستان 2023 کا تاج اپنے سر سجانے والی پاکستانی ماڈل ایریکا رابن کی مس یونیورس کے مقابلے میں 'سوئم سوٹ کیٹ واک' سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ایریکا رابن رواں سال مس یونیورس پاکستان کے اعزاز سے نوازی گئیں اور وہ مس یونیورس کے اسٹیج پر اپنے حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آرہی ہیں۔

اس سال اپنے حسن سے سب کو گھایل کر کے 'مس یونیورس 2023' کا خطاب اپنے نام کرنے کیلئے دنیا بھر سے 90 ممالک کی حسینائیں مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں۔

حسیناؤں کے درمیان ہونے والے اس مقابلے میں مختلف عنوانات کے ساتھ مقابلے ہو رہے ہیں جن میں تمام حسینائیں اپنے اپنے انداز میں ریمپ واک کرتی نظر آرہی ہیں۔

حسن کے اس میلے میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ایریکا رابن نے اپنے خوبصورت ناز و انداز اور شاندار ملبوسات سے سامعین کو دنگ کردیا۔

مقابلہ کی مرحلہ وار تصاویر اور ویڈیوز مس یونیورس کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئیں ۔

سوشل میڈیا کی زینت بننے والی مقابلے کی ویڈیو میں ایریکا کو نیلے رنگ کے سوئم سوٹ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا کہ 'پہلی بار! مس یونیورس پاکستان نے ایل سلواڈور میں ہونے والے 72 ویں مس یونیورس مقابلے کے ابتدائی مرحلے میں تیراکی کے لباس میں تاریخ رقم کردی۔

'ایوننگ گاؤن کامپٹیشن' میں مس یونیورس پاکستان نے خوبصورت بے بی پنک رنگ کا کافتان پہنا تھا جسے روبن سنگر نے مس ​​یونیورس آرگنائزیشن کے تعاون سے ڈیزائن کیا۔

ان کی سوئمنگ سوٹ مقابلہ میں کیٹ واک نے نہ صرف حاضرین کو حیرت میں مبتلا کیا بلکہ مداح سمیت دیگر سوشل میڈیا صارفین میں بھی ہلچل پیدا کردی ۔

اس خوبصورت شام میں وہ سلور اور گلابی گاؤن میں ملبوس شاندار دکھائی دیں۔ اس کے علاوہ قومی لباس کے سیگمنٹ کے لیے انہوں نے کھادی کے لباس کا انتخاب کیا۔

کھادی کا تیار کردہ یہ لباس پہچان کہلاتا ہے ۔ اس لباس کا انتخاب پاکستانی ثقافت ، تاریخ اور طرز زندگی کو اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا تھا۔