انفوٹینمنٹ

بگ باس میں نظر آنے والے منور فاروقی کون؟

Web Desk

بگ باس میں نظر آنے والے منور فاروقی کون؟

بگ باس میں نظر آنے والے منور فاروقی کون؟

مقبول بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس میں نظر آنے والے امیدوار منور فاروقی حقیقت میں کون ہیں اور کیا کرتے ہیں؟

دنیا بھر کے نوجوانوں کی من پسند شخصیت منور فاروقی بھارت میں رہنے والے ایک مسلمان شخص ہیں جو کہ حقیقت میں تو کامیڈین، گلوکار و اداکار ہیں مگر میڈیا میں رہتے ہوئے بھی دینِ اسلام پر  مکمل عمل پیرا ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ٹی وی شو ہو یا اسٹینڈ اپ کامیڈی شو کبھی بھی نماز و روزہ چھوڑتے نہیں۔

والدہ اور پھر کچھ سالوں بعد والد کے انتقال کے بعد اپنی آنٹی کے گھر ممبئی کے چھوٹے سے علاقے ڈونگری میں رہنے لگے اور پانچویں کلاس تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد یہ گھر اور بہنوں کی زمےداری کے باعث پڑھائی چھوڑ کر برتنوں کی دوکان پر کام کرنے لگے۔

جہاں انہیں روزانہ کی بنیاد پر 60 روپے دیہاڑی ملتی تھی جو یہ اپنی آنٹی کے ہاتھ میں رکھتے تھے۔

بہرحال وقت کے ساتھ ساتھ جب انہیں احساس ہوا کہ ان میں کامیڈی کرنے کی صلاحیت ہے تو یہ فارغ اوقات میں اپنے دوست احباب اور دیگر محلےداروں کو ایک جگہ جمع کر کے انہیں اپنی کامیڈی سے ہنسانے کی کوشش کرتے ، جس میں بہت مرتبہ کامیاب بھی ہو جاتے تھے۔ یوں پھر یہ بھارت کے بڑے بڑے شوز میں کامیڈی کرتے چلے گئے۔

مزید یہ کہ اب سے کچھ سال قبل ان کا نور گانا بھی خوب وائرل ہوا تھا جس کے الفاظ انہوں نے خود تحریر کیے تھے اور اسے گایا بھی انہوں نے خود ہی تھا۔

اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتا دیتے ہیں کہ منور فاروقی جو دکھنے میں عمر میں کافی کم عمر لگتے ہیں لیکن ان کی پہلے سے ایک شادی ہو چکی ہے اور اس سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے۔

مگر غریبی کے دور میں گھریلو ناچاقی کے باعث ان کی اہلیہ انہیں چھوڑ گئیں اور بیٹے کو بھی ساتھ لے گئیں۔اس وقت منور بیٹے  کی حوالگی کیلئے عدالت میں کیس لڑ رہے ہیں۔

تازہ ترین