انفوٹینمنٹ

نادیہ جمیل نے پہلے ڈرامے میں کیسا کردار ادا کیا تھا؟

Web Desk

نادیہ جمیل نے پہلے ڈرامے میں کیسا کردار ادا کیا تھا؟

نادیہ جمیل نے پہلے ڈرامے میں کیسا کردار ادا کیا تھا؟

جو بچھڑ گئے اور مجھے جانے دو جیسے ڈراموں کو اپنی اداکاری سے کا میاب بنانے والی ملکِ پاکستان کی معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے اپنے پہلے ڈرامے سے متعلق یادگار قصہ سنا دیا۔

حال ہی میں نادیہ جمیل نے نجی ٹی وی کے شو میں شرکت اور اس دوران ان سے نجی و پروفیشنل زندگی سے متعلق بے شمار سوالات کیے گئے جن کے انہوں نے نہایت خوبصورتی اور ایمانداری کیساتھ جوابات دیے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بچپن میں کیے گئے ایک ڈرامے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیں جی بچپن میں، میں بالکل بھی پڑھنے والی بچی نہیں تھی، میری بس یہ خواہش تھی کہ کسی نہ کسی طریقے سے بس اداکارہ بن جاؤں ۔

تو اس خواہش کو پورا کرنے کیلئے میں نے 4 سال کی عمر میں پہلا اسٹیج ڈرامہ کیا جس میں ، میں گدھے کی پیچھے والی ٹانگیں بنی تھی۔ لیکن مجھے بولنے کا موقع ہی نہیں مل رہا تھا تو میں بس کھڑے کھڑے ہلنے لگ گئی۔

اس کے علاوہ یاد رہے کہ خطرناک بیماری کینسر کو شکست دینے کے بعد نادیہ جمیل نے کہا کہ مجھے 21 مارچ 2020 کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

 جب دنیا میں کورونا کی وبا کا پہلا لاک ڈاؤن نافذ ہوا اور پوری دنیا اچانک بند ہوگئی تب ان کے کینسر کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ اس وقت برطانوی دارالحکومت لندن میں تھیں۔

اس بیماری کے بارے میں نادیہ کا مزید یہ کہنا تھا کہ نانا، نانی، والد اور ان کی ایک کزن کو بھی کینسر ہو چکا تھا، اس لیے وہ اس متعلق اپنے ٹیسٹس کرواتی رہتی تھیں۔

اس کے علاوہ یہ کہ ان میں اس وقت کینسر کی تشخیص ہوئی جب کہ ان کا مرض دوسرے اسٹیج تک پہنچ چکا تھا لیکن ان کا ٹیومر تیسرے اسٹیج تک جا چکا تھا، یعنی ٹیومر تیزی سے بڑھ رہا تھا۔