کھیل

امام کی انمول، قوالی نائٹ میں نامور شخصیات نے سماں باندھ دیا

دلہنیا کے حسن نے محفل لوٹ لی

Web Desk

امام کی انمول، قوالی نائٹ میں نامور شخصیات نے سماں باندھ دیا

دلہنیا کے حسن نے محفل لوٹ لی

امام کی انمول، قوالی نائٹ میں نامور شخصیات نے سماں باندھ دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق اور انمول کی قوالی نائٹ میں سابق کپتان بابراعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں  اور نامور ٹک ٹاکرز کی شرکت نے محفل کو چار چاند لگادیے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے  بھتیجے امام الحق اور انمول محمود کی شادی کی تقریبات زور و شور سے جاری ہیں،21 نومبر کو ناورے میں مہندی کی تقریب ہوئی بعد ازاں گزشتہ روز اس جوڑے کی جانب سے  مشترکہ قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا جس میں دلہنیا کے حسن نے محفل لوٹ لی۔

قوالی نائٹ سے قبل امام الحق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی  دلہنیا انمول کے ہمراہ دلکش تصاویر جاری کی تھیں جس کے کیپشن میں لکھا تھاکہ وہ قوالی نائٹ کے لیے تیار ہیں۔

بعد ازاں سوشل میڈیا پر قوالی کی تقریب سے ان گنت تصاویر اور ویڈیو بھی گردش کرتی نظر آرہی ہیں جس نے ہر دیکھنے والے کو اپنے سحر میں مبتلا کردیا۔

اپنے خاص دن کو مزید یادگار بنانے کیلئے  انمول محمود نے سلور رنگ کا جوڑا جبکہ امام الحق نے نیلے رنگ کے کرتا پاجاما کا انتخاب کیا۔

تقریب میں پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کو امام الحق سے گلے ملتے بھی دیکھا گیا۔

اس موقع پر بابر کے ساتھ پاکستانی کرکٹرز عثمان قادر، سرفراز احمد، کامران اکمل اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق، وقار یونس، اظہر علی بھی موجود تھے جو اس تقریب سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دے رہے تھے۔

ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد کے ہمراہ دیگرکھلاڑی معروف قوال حمزہ اکرم کی قوالی کو خوب انجوائے کررہے ہیں۔

ایک اور ویڈیو کلپ میں امام الحق استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی ’کالی کالی زلفوں کے پھندے نہ ڈالو‘ بھی گنگنا رہے ہیں۔

امام کی انمول، قوالی نائٹ میں نامور شخصیات نے سماں باندھ دیا


امام کی انمول، قوالی نائٹ میں نامور شخصیات نے سماں باندھ دیا

صرف یہی نہیں قوالی کی اس تقریب میں سوشل میڈیا انفلوئنسر اور معروف ٹک ٹاکر اقراء کنول، سعد رحمان (ڈکی بھائی) اور عروب جتوئی نے بھی شرکت کی جنہوں نے بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ  اپنی تصاویر کو سوشل  میڈیا کی زینت بنایا۔

واضح رہے کہ امام الحق اور انمول محمود کے  نکاح کی تقریب 25 نومبر ہوگی جبکہ اس جوڑے کا   ولیمہ 26 نومبر منعقد کیا جائے گا۔